اقوام متحدہ (پی ٹی آئی) : ہندوستان یکم اگست کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالے گا۔ ہندوستان سمندری سلامتی ، قیام امن اور انسداد دہشت گردی کے3 اہم شعبوں میں خصوصی پروگراموں کی میزبانی کرنے کو تیار ہے۔ اقوام متحدہ میں ہندوستان کے مستقل مندوب ٹی ایس تریمورتی نے 15 رکنی طاقتور اقوام متحدہ کی صدارت سنبھالنے سے قبل ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ ہمارے لیے یہ ایک خاص اعزاز ہے کہ ہم اسی مہینے سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال رہے ہیں جس مہینے ہم 75 واں یوم آزادی منا رہے ہیں۔ہندوستان کی صدارت کے پہلے ورکنگ ڈے پیر کو اگست کی2 تاریخ ہو گی جب تریمورتی اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں مہینے بھر کے لئے کونسل کے ایجنڈے پر ایک ملی جلی پریس کانفرنس کریں گے ، یعنی کچھ لوگ وہاں ہوں گے جبکہ دیگر ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ جڑ سکتے ہیں۔
اقوام متحدہ کی طرف سے جاری پروگرام کے مطابق ، تریمورتی اقوام متحدہ کے ان رکن ممالک کوبھی کام کی تفصیلات بھی فراہم کریں گے جو کونسل کے رکن نہیں ہیں۔ سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کے طور پر ہندوستان کی غیرمستقل رکن کی حیثیت سے دو سالہ مدت یکم جنوری 2021سے شروع ہوئی تھی۔سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کی حیثیت سے اگست کی صدارت 2021-22 کی مدت کیلئے ہندوستان کی پہلی صدارت ہوگی۔ہندوستان اپنی2سالہ مدت کے آخری مہینے یعنی اگلے سال دسمبر میں پھر سے کونسل کی صدارت کرے گا۔تریمورتی نے کہا کہ کونسل کے آخری7 مہینوں میںہم نے مختلف مسائل پر ایک اصولی اور دور اندیش نقطہ نظر اختیار کیا ہے۔ ہم ذمہ داریوں کو نبھانے سے ڈرتے نہیں ہیں۔سفیر نے کہا کہ ہم نے کونسل کے اندر مختلف نظریات کے درمیان فرق کو مٹانے کی کوشش کی ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ کونسل آج کے کئی اہم ایشو پر ایک ساتھ رہے اور اورایک سر میں بات کرے۔ ہم اپنی صدارت میں یہی کرنے کی کوشش کریں گے۔ہندوستان اپنی صدارت میں سمندری سلامتی ، قیام امن اور انسداد دہشت گردی کے3 اہم شعبوں میں خصوصی پروگرام کرے گا۔
ہندوستان یکم اگستک کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کاصدر
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS