ملک میں کووڈ-19 کی ٹیکہ کاری کے اعداد 46 کروڑ کے پار

0
The financial Express

نئی دہلی: (یو این آئی) ملک میں کورونا وائرس کی عالمی وبا پر قابو پانے کے اقدامات کے ضمن میں کووڈ- 19 کی ٹیکہ کاری کی تعداد 46 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔
مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی طرف سے ہفتہ کے روز جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہفتہ کی صبح 8 بجے تک کے اعداد و شمار کے مطابق کووڈ- 19 کے ٹیکے کی 46 کروڑ 15 لاکھ 18 ہزار 479 خوراکیں 54 لاکھ 94 ہزار 423 سیشن میں مستحق افراد کو دی گئی ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں ٹیکے کی 52 لاکھ 99 ہزار 036 خوراکیں دی گئی ہیں۔
بیان کے مطابق اب تک ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے تحت ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 48.78 کروڑ سے زائد ٹیکے کی خوراکیں فراہم کی جا چکی ہیں اور 68 لاکھ 57 ہزار 590 خوراکیں بھیجی جا رہی ہیں۔ اس وقت ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور پرائیویٹ اسپتالوں میں 3.14 کروڑ سے زائد ویکسین خوراکیں دستیاب ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹیکہ کاری مہم کے ایک حصے کے طور پر مرکزی حکومت ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مفت ٹیکے فراہم کر رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS