ہندوستان: کووڈ-19 سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 12 موت، متاثرمریضوں کی تعداد 1,965 ہوئی

0

نئی دہلی: ہندوستان میں کورونا وائرس کا قہر مسلسل بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ آج بروز جمعرات کووڈ 19 کے واقعات میں اضافہ ہو کر 1،965 ہو گیا ہے اور اس خطرناک وائرس سے اب تک 50 افراد ہلاک ہو چکےہیں۔ مرکزی وزارت صحت کے مطابق ملک میں اس وقت 1،764 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔ جبکہ 150 افراد وہ ہیں جن کو یا تو علاج کے بعد اسپتال سے گھر بھیج دیا گیا ہے یا وہ دوسرے ممالک چلے گئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 328 نئے معاملات (کل دوپہر کے اعداد و شمار کی بنیاد پر) سامنے آئے ہیں۔ اس ہی دوران پچھلے 24 گھنٹوں میں 12 افراد کی موت ہوچکی ہے۔ آج بروز جمعرات کی صبح وزارت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے 9 نئے کیسز منظر عام پرآئے ہیں، جن میں سے 4 معاملے مہاراشٹر،3 مدھیہ پردیش، آندھرا پردیش اور پنجاب سے ایک-ایک معاملہ سامنے آیا ہے۔ اس وائرس سے ملک میں سب سے زیادہ مہاراشٹر میں 13 افراد کی موت ہوئی ہے۔ اس کے بعد گجرات میں 6، مدھیہ پردیش میں 6، پنجاب میں 4 ، کرناٹک میں 3، تلنگانہ میں 3 ، مغربی بنگال میں 3 ، دہلی میں 2 ، جموں و کشمیر میں 2 ، اتر پردیش میں 2 اور کیرالہ میں 2 اموات ہوئیں ہیں۔ جبکہ آندھرا پردیش ، تمل ناڈو ، بہار ، ہریانہ اور ہماچل پردیش سےایک -ایک موت کی اطلاع ملی ہے۔ ہندوستان میں اب تک سب سے زیادہ معاملات مہاراشٹر میں 335 معاملات سامنے آئے ہیں۔اس کے بعد کیرالا میں 265 اور تمل ناڈو میں 234 معاملے ہیں۔ دارالحکومت دہلی میں بھی یہ معاملات بڑھ کر 152 ہو گئے ہیں۔ اترپردیش میں 113 ، کرناٹک میں 110 اور تلنگانہ میں 96 کیسز ہیں۔ اس کے ساتھ ہی راجستھان میں 108 ، مدھیہ پردیش میں 99 ، آندھرا پردیش میں 86 ، گجرات میں 82 اور جموں و کشمیر میں 62 افراد اس وبا سےمتاثر ہوئے ہیں۔ کووڈ ۔19 کے 42معاملے پنجاب میں  درج کیے گئے ہیں، جبکہ ہریانہ میں 43 معاملات منظر عام پر آئے ہیں۔ مغربی بنگال میں بھی اس وائرس کے معاملات کی تعداد بڑھ کر 37 ہوگئی ہے۔ بہار میں 23 ، چندی گڑھ میں 16 اور لداخ میں 13 معاملات درج کیے گئے ہیں۔ انڈمن اور نِکوبار جزیرے سے دس واقعات کی اطلاع ملی ہے۔ چھتیس گڑھ میں 9 کیس سامنے آئے ہیں، جبکہ اتراکھنڈ میں اب تک 7 معاملے درج ہوئے ہیں۔ گوا میں کورونا وائرس کے 5 معاملے منظر عام پر آئے ہیں۔ اڈیشہ میں 4 معاملے ہیں جبکہ پڈوچیری اور ہماچل پردیش میں 3-3 کیس منظر عام پر آئے ہیں۔ آسام ، جھارکھنڈ ، میزورم اور منی پور میں ایک-ایک کیس کی اطلاعات ہیں۔ واضح رہے کہ ملک میں پوری طرح سے 21 دنوں کا لوک ڈاؤن جاری ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS