نئی دہلی: (یو این آئی) گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کی 14 ریاستوں اور دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا وائرس (کووڈ-19) وبا کے معاملات میں اضافہ ہوا ہے اور اس دوران دیگردوسری ریاستوں اور خطوں میں کورونا کے معاملات میں کمی آئی ہے۔
مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے ہفتہ کو کہا کہ صبح 7 بجے تک 219.27 کروڑ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس (کووڈ-19) کی وبا کے 2,430 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اسی عرصے کے دوران فعال مریضوں کی تعداد 35 بڑھ کر 26618 ہو گئی ہے۔ وزارت نے کہا کہ اسی مدت میں کووڈ-19 انفیکشن سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد 2378 ہے جس کی وجہ سے اب کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 44070935 ہو گئی ہے اور صحت یاب ہونے کی شرح 98.76 فیصدہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وبا سے 8 مریضوں کی موت ہوئی ہے جس کے بعد اموات کی تعداد 528874 تک پہنچ گئی ہے۔ فعال شرح 0.06 فیصد اور شرح اموات 1.19 فیصد ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹے میں قومی دارالحکومت میں بھی چھ فعال کیسز کے معاملے بڑھنے سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 434 ہو گئی ہے۔ اس وبا سے چھٹکارا پانے والوں کی کل تعداد 1977712 ہوگئی ہے۔ اسی عرصے میں، ہلاکتوں کا اعدادوشمار 26506 پر برقرار ہے، جبکہ مہاراشٹر میں کورونا کے 154 متاثر ہونے کے بعد، ایکٹو کیسز بڑھ کر 2759 ہو گئے ہیں اور اس بیماری سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 7975667 ہو گئی ہے اور اس دوران چار مریض کی موت سے اموات کا اعدادوشمار 148371 ہو گیا ہے۔
کرناٹک میں کووڈ-19 انفیکشن کے 51 معاملے بڑھ کر 2950 ہو گئے ہیں۔ اس وبا سے صحت یاب ہونے والے افراد کی کل تعداد 4023300 ہو گئی ہے اور اسی عرصے میں اس وبا سے ایک مریض کی موت کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 40292 ہو گئی ہے۔
ہریانہ میں کورونا وبا کے 14 کیسز بڑھنے کے ساتھ ہی ریاست میں ایکٹو کیسز کی تعداد بڑھ کر 237 اور اس وبا سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 1044543 ہو گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 10709 ہے۔
ہندوستان کی 14 ریاستوں میں کورونا کیسز میں اضافہ
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS