ای فائلنگ پورٹل کی خامیوں پر انفوسس کے سی ای او طلب

0
image:zeebiz.com

نئی دہلی:(یو این آئی) وزارت خزانہ نے ای فائلنگ پورٹل پر ٹیکس دہندگان کو ہورہی پریشانیوں کا تقریباً ڈھائی مہینوں بعد بھی حل نہیں نکالے جانے کی وجہ سے انفوسس کے ایم ڈی اور سی ای او سلیل پاریکھ کو کل جواب دینے کے لئے طلب کیا ہے۔
محکمہ انکم ٹیکس نے یہاں بتایا کہ اس پر انفوسس کو سمن بھیجا گیا ہے جس میں ان سے انکم ٹیکس کے ای فائلنگ پورٹل میں آرہی گڑبڑی کے بارے میں معلومات دینے کے لئے کہا گیا ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ سلیل پاریکھ 23اگست کو وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کے بتائیں کہ ڈھائی مہینے بعد بھی ای فائلنگ پورٹل میں گڑبڑی کیوں جاری ہے۔ وزارت نے انفوسس سے پوچھا ہے کہ اتنے دنوں بعد بھی ای فائلنگ سے منسلک گڑبڑی درست کیوں نہیں ہوسکی۔ اس سے ٹیکس دہندگان کو شدید پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ 21اگست سے یہ پورٹل صارفین کے لئے دستیاب نہیں ہے کیونکہ اس میں تکنیکی خامی بتائی جارہی ہے۔


گزشتہ سات جون کو لانچ کے بعد ای فائلنگ پورٹل میں کئی طرح کی تکنیکی پریشانیاں آرہی ہیں جس سے ٹیکس دہندگان کو پریشانی ہورہی ہے۔پورٹل میں آرہی تکنیکی گڑبڑی پر حکومت کو کئی شکایتیں موصول ہوئی ہیں جن میں ٹیکس پروفیشنل، انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاونٹنٹس آف انڈیا اور ٹیکس پیئر وغیرہ شامل ہیں۔ حکومت اسے جلد صحیح کرنے کا یقین دلا چکی ہے لیکن گڑبڑی اب تک جاری ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS