انکم ٹیکس نے سونو سود کے خلاف جانچ کا دائرہ بڑھایا

    0

    ممبئی (ایجنسیاں) :انکم ٹیکس محکمہ نے فلم اداکار سونوسود کے خلاف مبینہ ٹیکس چوری کی جانچ کا دائرہ بڑھا دیاہے۔ گزشتہ روز جمعہ کو ممبئی، ناگ پور اور جے پور کے کئی اہم مقامات پر چھاپے کی کارروائی کی گئی۔ذرائع کے مطابق محکمہ انکم ٹیکس نے 48سالہ اداکار اور ان سے جڑے کچھ لوگوں کے خلاف کارروائی شروع کی تھی، جو جاری ہے۔ انہوں نے کہاکہ تلاشی اب ممبئی، ناگپور اور جے پور میں کچھ مقامات پر کی جارہی ہے۔ ممبئی اور لکھنؤمیں کم سے کم نصف درجن ماقمات پر بدھ کو کارروائی کی گئی تھی۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS