اڈیشہ میں پہلے ہومین ٹرائل یونٹ کا افتتاح

    0

    بھونیشور : اڈیشہ میں پہلے ہیومین ٹرائل اور  کلینیکل ٹرائل یونٹ (پی ٹی سی ٹی یو) کا پیر کے روز میڈیکل سائنس انسٹی ٹیوٹ اورایس یو ایم ہسپتال میں افتتاح کیا گیا۔
    اسپتال کے کمیونٹی میڈیسن ڈیپارٹمنٹ کے پروفیسر ڈاکٹرای وینکٹ راؤ نے کہا کہ اس سے طبی تحقیق کے شعبے میں انسانی آزمائشوں میں آسانی ہوگی۔
     ایس یو ایم اسپتال اور او اے ڈیمڈ یونیورسٹی کے میڈیکل سائنس کا شعبہ انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کی جانب سے منتخب کردہ 12 میڈیکل انسٹی ٹیوٹ میں سے ہیں، جہاں بہت پہلے سے زیربحث پہلا ہیومن ٹرائل  کا اہتمام کیا جائے گا ۔ ”
    پی ٹی سی ٹی یو کا افتتاح ادارہ کے ڈین پروفیسر گنگا دھرساہو نے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا ’’ہندوستان اور بیرون ملک سے بہت سارے تحقیقی ادارے اس حصے میں ایسی اکائیوں کی تلاش کر رہے  تھے  جو مقامی آبادی پر مبنی طبی تحقیق کے  شعبے میں شاہد دستیاب کرائے‘‘۔انہوں نے کہا’’ہیومن ٹرائل کے تمام مراحل (پہلے سے چوتھے مرحلے تک) سمیت یہاں میڈیکل ریسرچ یہاں کی جائے گی‘‘۔ کورونا وبا کے خلاف تیار کی جا رہی ہندوستان  کی یہ  پہلی دیسی ویکسین ہے ۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS