قرآں میں کرکے جا بجا مدحت رسول کی اللہ نے بتا دی فضیلت رسول کی

0

قرآں میں کرکے جا بجا مدحت رسول کی
اللہ نے بتا دی فضیلت رسول کی
دوزخ کا سن کے تذکرہ آتا ہے یہ خیال
کیا ہوتے ہم جو پاتے نہ امت رسول کی
اللہ کی قسم مجھے محشر کا ڈر نہیں
کیوں کے وہاں پہ ہوگی زیارت رسول کی
اس بڑھیا کو مرض سے شفا ہی نہیں فقط
ایماں بھی بخشتی ہے عیادت رسول کی
وہ ذات ہے بہت بڑی اور منھ ہے چھوٹا سا
کیسے کروں خدایا میں مدحت رسول کی
کیا جانے دنیا کے شبِ معراج کس قدر
کی ہے خدائے پاک نے عزت رسول کی
ذکی طارق بارہ بنکوی

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS