اسلام آباد:(یو این آئی) پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کے ترجمان ڈاکٹر ارسلان خالد کے گھر پر اتوار کی علی الصبح چھاپہ مارا گیا۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ایک ٹویٹ میں یہ اطلاع دی۔ پارٹی نے دعویٰ کیا کہ افسران ڈاکٹر خالد کے اہل خانہ کے فون ضبط کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔ پی ٹی آئی نے تاہم چھاپے مارنے والی ایجنسی کا نام نہیں بتایا۔ پارٹی نے ٹویٹ کیا ’’انتہائی پریشان کن خبر، وزیر اعظم عمران خان کے ترجمان ڈاکٹر ارسلان خالد کے گھر پر چھاپہ مارا گیا ہے اور انہوں نے ان کے اہل خانہ کے فون لے لیے ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر کبھی کسی کو گالی نہیں دی اور نہ ہی کسی ادارے پر حملہ کیا۔
پی ٹی آئی نے دعوی کیا کہ اپوزیشن نے برطرف کابینی وزراء یا پارٹی ارکان کے خلاف انتقامی کارروائی نہ کرنے کا وعدہ کیا تھا ، اس کے باوجود مارے گئے۔
پاکستان: عمران خان کے ترجمان کے گھر پر چھاپہ
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS