عمران حکومت کی کوئی آئیڈیا لوجی نہیں

0
Financial Times

حکمراں پارٹی اپنی خیر منائے ، کشتی ڈوب رہی ہے:مریم نواز
اسلام آباد (ایجنسیاں) : اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کی پارٹی ایسی نہیں جس میں کوئی آئیڈیالوجی ہو، نظریاتی لوگ ہوں یا کوئی کمٹمنٹ ہو، ہمیں پی ٹی آئی کی کشتی ڈوبتی نظر آرہی ہے، اس پارٹی میں شامل سب لوگ اقتدار کے خواہش مند ہیں جب اقتدار کی کشتی ڈوبے تو یہ لوگ کہیں نظر نہیں آئیں گے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہماری ترجیح عوام ہیں اور یہ سیاسی جماعتوں کا فرض ہے کہ عوام پر جو عذاب مسلط ہوا ہے اس سے ملک و قوم کو نجات دلائی جائے، اگر اپوزیشن نے عوام کی آواز پر لبیک نہ کہا تو حکومت کے ساتھ ساتھ سیاسی جماعتیں بھی قصور وار ہوں گی، عوام کی بھلائی کے لیے کام کرنا یہ سب سے بڑی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کے ایم ایل اے اور ایم پی اے دوسرے جماعتوں میں جانے کے لیے تیار ہیں، نواز شریف ابھی وطن واپس نہیں آسکتے لیکن پوری جماعت ان کی لیڈرشپ میں متحد رہی ہے، ان کی جماعت قائم و دائم ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر نے کہا کہ نیب کے پاس آج عدالت میں کوئی جواب نہیں تھا اللہ تعالیٰ نے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کردیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی، مہنگائی اور عوامی غصے کی وجہ سے حالات بدلے ہیں اور کوئی وجہ نہیں، تحریک انصاف کے رہنماؤں کو پیغام ہے کہ اگر وہ باعزت اپنے حلقوں میں جانا چاہتے ہیں تو اس حکومت کو سپورٹ نہ کریں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS