پورے ملک میں کورونا سے متاثرہ افراد کی صحت میں بہتری

0

نئی دہلی: (یو این آئی) ملک میں کووڈ-19 کے معاملات دن بہ دن کم ہوتے جارہے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4,972 لوگ کورونا وائرس سے ٹھیک ہوئے ہیں اور پورے ملک میں اب تک 4,40,09,525 لوگوں کی صحت میں بہتری آئی ہے۔
۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3,23,293 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ جس کے بعد ٹیسٹوں کی مجموعی تعداد 89.44 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سات ریاستوں اور تین مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا کے معاملات میں اضافہ ہوا ہے اور دیگر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اس کے کیسوں میں کمی دیکھی گئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں قومی راجدھانی میں 14 معاملات کا اضافہ ہوا ہے جس سے متاثرین کی تعداد 386 ہو گئی ہے۔ اس وبا سے نجات پانے والوں کی مجموعی تعداد 1976232 پر مستحکم رہی۔ اسی عرصے میں مرنے والوں کی تعداد 26501 پر برقرار ہے۔
تمل ناڈو میں ایک بار پھر کورونا وائرس نے زور پکڑ لیا، جس کی وجہ سے کورونا کے 35 متاثرہ کیسز بڑھ کر 5472 ہو گئے ہیں اور اس بیماری سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 3537998 ہو گئی ہے۔ اور مرنے والوں کی تعداد 38046 ہے۔ مغربی بنگال میں 54 کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافے کے ساتھ اب یہ تعداد بڑھ کر 3099 ہو گئی ہے اور اس بیماری سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 2089066 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اس مدت کے دوران دو مریضوں کی موت کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 21,501 تک پہنچ گئی۔
اس دوران آندھرا پردیش میں بھی 10 فعال مریض پائے گئے، اب ان کی تعداد بڑھ کر 221 ہو گئی ہے۔ اس وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 2323255 ہو گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 14733 تک پہنچ گئی ہے۔
تریپورہ میں کورونا وبا کے 10 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد 29 ہو گئی ہے اور صحت یات ہونے والے لوگوں کی تعداد 106820 ہو گئی ہے، جب کہ مرنے والوں کی تعداد 938 پر برقرار ہے۔ کیرالہ میں بھی 733 کیسز کم ہوجانے سے متاثرین کی تعداد کم ہو کر 12113 رہ گئی ہے۔ اس وبا سے نجات پانے والوں کی مجموعی تعداد 6718062 پر مستحکم رہی۔ اسی عرصے میں مرنے والوں کی تعداد 71118 پر برقرار ہے۔ مہاراشٹر میں کورونا کے 139 کیسز کم ہوئے ہیں، جس کی وجہ سے ریاست میں اب مریضوں کی مجموعی تعداد 3502 رہ گئی ہے۔ اس وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 7968174 ہو گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 148333 تک پہنچ گئی ہے۔کرناٹک میں 252 کورونا ایکٹیو کیسز کی کمی کے ساتھ ان کی مجموعی تعداد 2760 رہ گئی ہے اور ریاست میں کووڈ-19 سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 4021041 ہو گئی ہے۔ اس عرصے میں مرنے والوں کی تعداد 40281 پر برقرار ہے۔ راجستھان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وبا کے 74 کیسز میں کمی کے بعد اب ریاست میں کم ہو کر 566 رہ گئی ہے اور اس وبا سے نجات پانے والوں کی تعداد 1302778 پر ہی برقرار ہے۔ ریاست میں کورونا وبا کی وجہ سے ایک مریض کی جان جانے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 9640 ہو گئی ہے۔ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووِڈ 19 انفیکشن کے 41 کیسز کم ہو کر 182 ہو گئے ہیں اور اب تک 763814 افراد اس وبا سے آزاد ہو چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک مریض کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 17914 تک پہنچ گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS