17 مئی کے اہم واقعات

0

1756l برطانیہ نے فرانس کے خلاف اعلان جنگ کیا۔
1769l ایسٹ انڈیا کمپنی نے بنگال کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کو برباد کرنے کے لیے بنکروں پر مختلف پابندیاں لگائیں۔
1865l مواصلات کا عالمی دن منانے کا آغاز ہوا۔
1970l تھور ہیرڈال نے آج کے دن مراکش سے سفر کا آغاز کیا اور 57 دنوں میں بحر اوقیانوس کو عبور کیا۔
1975l جاپانی خاتون محترمہ جنکو تائیبی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والی پہلی خاتون بنیں۔
1987l سنیل گواسکر ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہوئے ۔
2000l روسی پارلیمنٹ کے ایوان بالا فیڈرلسٹس نے نے نیوکلیئر ٹیسٹ پر پابندی کے معاہدے کی منظوری دی۔
2002l امریکی صحافی ڈینیئل پرل کی لاش پاکستان میں قبرستان سے برآمد ہوئی۔
2007l ہند-پاک جامع مذاکرات کا چوتھا دور راولپنڈی میں شروع ہوا۔
2008l بہار کے وزیر ٹرانسپورٹ رامانند پرتاپ سنگھ نے نتیش کابینہ سے استعفیٰ دے دیا۔
2008l طالبان شدت پسندوں نے پاکستان کے سفیر طارق عزیز الدین کو رہا کر دیا۔
2010l ہندوستانی باکسروں نے کامن ویلتھ باکسنگ چیمپئن شپ کے تمام چھ گولڈ میڈل جیتے ۔
2010l ملک کے قدیم روایتی کھیل کبڈی کو فروغ دیتے ہوئے ، پنجاب حکومت نے کبڈی ورلڈ کپ منعقد کرنے کا اعلان کیا۔ (یواین آئی)

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS