سعودی کابینہ کا اہم فیصلہ، ہندوستان کے ساتھ ڈیجیٹل صنعت میں تعاون کو منظوری

0
سعودی کابینہ کا اہم فیصلہ، ہندوستان کے ساتھ ڈیجیٹل صنعت میں تعاون کو منظوری
سعودی کابینہ کا اہم فیصلہ، ہندوستان کے ساتھ ڈیجیٹل صنعت میں تعاون کو منظوری

ریاض: سعودی عرب کی کابینہ نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے ہندوستان کے ساتھ ڈیجیٹل صنعت میں تعاون کی منظوری دے دی ہے۔ میڈیا کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی سربراہی میں سعودی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈیجیٹل صنعت کے حوالے سے وزارت اطلاعات و انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ہندوستان کے متعلقہ ادارے کے ساتھ تعاون کی یاد داشت کی منظوری دی گئی۔

رپورٹ کے مطابق اس اجلاس میں دیگر کابینہ نے متعدد ملکی اور بین الاقوامی امور اور معاملات پر غور اور کئی اہم فیصلے کیے۔ کابینہ نے دہشت گردی کی روک تھام اور اس کی فنڈنگ روکنے کے لیے سعودی پبلک پراسیکیوشن اور انڈونیشیا کے ساتھ ہونے والے تعاون معاہدہ کی بھی منظوری دی۔

اجلاس میں غزہ کی صورتحال پر ہونے والے مشاورتی اجلاس کا ذکر کرتے ہوئے جنگ بندی پر زور دیا اور غزہ میں انسانی امداد کے لیے محفوظ راہداریاں فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

کابینہ نے بحران کے مستقل حل کے لیے دو ریاستوں کے فارمولے کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 1967 کی سرحد بندی کے مطابق فلسطینی ریاست کا قیام ضروری ہے جس کا دارالحکومت مشرقی بیت المقدس ہونا چاہیے۔

مزید پڑھیں: آنسو گیس کے گولے چھوڑنے والے ڈرون کو کسانوں نے پتنگ کے ذریعے زمین پر گرایا، دیکھیں ویڈیو

اجلاس کے آغاز میں کابینہ کو گزشتہ ہفتے کے دوران ہونے والی ملاقاتوں اور وصول ہونے والے پیغامات اور گزشتہ دنوں سعودی عرب اور بحرین کونسل کے درمیان ہونے والے اجلاس کے نتائج سے بھی آگاہ کیا گیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS