حکومت دہلی کے ذریعہ فضائی آلودگی پرقابو پانے کے لیے مستقل اقدامات کیے جارہے ہیں۔آلودگی پر قابو پانے کے لیے حکومت دہلی نے طاق وجفت فارمولا نافذ کردیا ہے۔
طاق وجفت کی یہ مہم4نومبرتا15نومبر تک جاری رہے گی۔آج آڈ اوین کے نفاذ کے ساتھ ہی سڑکوں پر ٹریفک پولیس اہلکار متحرک نظر آرہے ہیں۔
طاق و جفت پالیسی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جارہی ہے،اور چار ہزار روپے کا چالان ہورہا ہے۔
گاڑیوں کے نئے قانون کے تحت آڈ ایوین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو چار ہزار روپے کا چالان ادا کرنا ہوگا۔اور جتنی بار خلاف ورزی کی جائے گی چالان دینا ہوگا، لیکن گاڑی ضبط نہیں ہوگی۔
ایمرجنسی سہولیات والی گاڑیاں،ایمبولنس،فائر برگیڈ،قیدیوں کو لے جانے والی جیل کی گاڑیاں،لاشیں لے جانے والی گاڑیوں پر طاق وجفت فامولا نافذ نہیں ہے۔
دہلی پولیس کی گاڑیوں کو بھی آڈ ایون فامولے سے باہر رکھا گیا ہے۔غور طلب ہے کہ آڈ ایون صبح آٹھ بجے سے نافذ ہوگا۔
دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے اعلان کیا ہے کہ باہری گاڑیوں پر بھی آڈ ایون فارمولا نافذ ہوگا۔انہوں نے کہاکہ اس کے لیے حکومت اشتہارات کی مدد لے گی تاکہ باہر سے آنے والوں کو بیدار کیا جائے۔
لوگوں کو بیدار کرنے کے لیے سڑکوں پر خصوصی کارکنان بھی نظر آئے، جنہوں نے پلے بورڈ ہاتھوں میں لے رکھا تھا، اور اس پر لکھا تھا آڈایون پر عمل کریں اور فضائی آلودگی سے دور رہیں۔
دہلی میں طاق وجفت فارمولا15نومبرتک نافذ
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS