شرح نمو کے معاملہ میں چین 2024 میں امریکہ کو پیچھے چھوڑ دے گا

    0

    عالمی بینک اور انٹر نیشنل مانیٹری فنڈ(آئی ایم ایف) کے اعدادوشمار کے مطابق 2024 میں چین امریکہ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کی سب سے بڑی معیشت بن جائے گا۔
    اعدادوشمار کے مطابق 2024 میں جی ڈی پی کے حجم کے لحاظ سے چار ایشیائی ممالک یوروپ کو پیچھے چھوڑ دیں گے جبکہ چین پہلے اور امریکہ دوسرے نمبر ہو گا۔
    رپورٹ کے مطابق 1990 کے بعد چین کی معاشی شرح نمو مسلسل بڑھ رہی ہے ، ہندوستان اور انڈونیشیا حال ہی میں 10بڑی معیشتوں میں شامل ہوئے ہیں، امکان ہے کہ 2024 میں ہندوستان تیسرے جبکہ انڈونیشیا پانچویں نمبر پر ہو گا۔ جاپان چوتھے جبکہ روس چھٹے نمبر پر ہوگا۔ جرمنی ساتویں، برازیل 8ویں، برطانیہ 9ویں اور فرانس 10 ویں پائیدان پر ہو گا۔

     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS