نئی دہلی ( ایف اے صدیقی ،ایس این بی ) :بھارتیہ کسان یونین کی ہر ماہ 17تاریخ کو ہونے والی ماہانہ میٹنگ یو پی گیٹ بارڈر پر پنچایت کی شکل میں ہوئی ۔ پنچایت میں بارڈر پر مظاہرہ کر رہے کسانوں کی پریشانی، مرکزی سرکار سے بات چیت پر پہل نہ کرنے پر مظاہرہ کو لمبا چلانے کی حکمت عملی تیار کی جائے گی۔ ہر ماہ کی 17تاریخ کو سسولی میں ہونے والی ماہانہ میٹنگ یو پی گیٹ پر ہوئی۔ اس سے پہلے 17دسمبر کو بھی یو پی گیٹ پر یہ ماہانہ میٹنگ ہو چکی ہے۔ اس میٹنگ میں مغربی اتر پردیش ہی نہیں بلکہ پورے اترپردیش اور اتراکھنڈ کے مختلف ضلعوں کے کسان لیڈر شامل ہوئے۔ اس سے پہلے کل راکیش ٹکیت نے یہ بیان دیا تھا کہ ضرورت پڑی تو یو پی گیٹ پر بھی اینٹ اور سیمنٹ کے پکے مکان بنائے جائیں گے۔ بنگال کے دورہ سے لوٹنے کے بعد یو پی گیٹ پر لوٹے بھارتیہ کسان یونین کے لیڈرراکیش ٹکیت نے کہا کہ آج کی میٹنگ میں پکے مکانوں کے ایشوزپر بات چیت ہوگی۔ ادھر دہلی- میرٹھ ایکسپریس وے پر کسان آندولن کے 108ویں دن جائب سنگھ ،بالیہار، دیوندرسنگھ، اصغر علی ،وجے یادو ،کیدار ناتھ پٹیل ، راج پال سنگھ یادو، سدھیر یادو، مہاویر سنگھ انشن پر بیٹھے ہیں، زرعی قوانین کے خلاف چل رہے اس مظاہرہ میں بھارتیہ کسان یونین کے فائونڈر مہندر سنگھ ٹکیت کی چوتھی پیڑھی بھی اسٹیج پر نظر آئی ، کسان یونین کے قومی صدر نریش ٹکیٹ اپنے بیٹے گورو اور پوتوںر گھویندر اور ونشویندر کے ساتھ اسٹیج پر پہنچے۔یہ گورو کے جوڑواں بچے ہیں۔ اس دوران دونوں بچے مظاہرین کے درمیان متوجہ کا مرکز بنے رہے۔ چار سال کے جوڑواں بچے گورو ٹکیت کے بیٹے ہیں۔ گورو ٹکیت بھارتیہ کسان یونین کے یوتھ لیڈر ہیں اور راکیش ٹکیت کی غیر موجود گی میں پورا آندولن سنبھالتے ہیں۔گوروٹکیت کی قیادت میں گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران کسانوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ گورو نے 23مارچ کو شہیدی دیوس منانے اور تاریخی ہولی کھیلنے کا اعلان کیا ہے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS