اگر حکم خدا ہوگا مدینے میں بھی جاؤنگا
جہاں سب سر جھکاتے ہیں وہاں میں دل جھکاؤں گا
جو سنتے ہیں غریبوں کی انھیں میں بھی سناؤں گا
ستم ڈھاتی ہے یہ دنیا انھیں یہ بھی بتاؤں گا
فقیروں کی جہاں بھرتی ہیں اکثر جھولیاں خالی
وہاں سے میں بھی اپنا خالی جھولی بھر کے لاؤں گا
سنا ہے آپ کے در سے کوئی خالی نہیں لوٹا
میں در پر آپ کے تقدیر اپنی آزماؤں گا
خوشا قسمت در آقا پہ گر مجھکو قضا آئے
یہی میری تمنا ہے میں جاکر پھر نہ آؤں گا
مسلماں ساری دنیا کے جہاں پیروں سے چلتے ہیں
وہاں کی خاک پر میں سر کے بل چل کے دکھاؤں گا
جہاں بینائی نابینا کو ملتی ہے ہمیشہ سے
وہاں کی خاک اے کوثر میں آنکھوں میں لگاؤں گا
کوثر امروہی دلی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS