بڑے الٹ پھیر میں نمیبیا نے سری لنکا کو دی شکست

0

گیلونگ (یو این آئی) : نمیبیا نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کے افتتاحی میچ میں جان فرائی لنک( 44رن ، 2 وکٹ) کی آل راؤنڈ کارکردگی اور جے جے اسمٹ (31 ناٹ آؤٹ) کی دھماکہ خیز اننگز کی بدولت سری لنکا کو 55 رن سے شکست دے دی۔نمیبیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں 163 رن بنائے جس کے جواب میں سری لنکا کی ٹیم 108 رن پر آل آؤٹ ہوگئی۔نمیبیا نے 14.2 اوور میں 93 رن پر چھ وکٹ گنوا دیئے ۔ ایک موقع پر ایسا لگ رہا تھا کہ وہ 150 رن تک بھی نہیں پہنچ پائیں گے لیکن فرائی لنک اور اسمٹ کی جوڑی نے بھرپور بیٹنگ کی اور ساتویں وکٹ کے لیے 70 رن جوڑے ۔ فرائی لنک نے 28 گیندوں پر چار چوکوں کی مدد سے 44 رن بنائے جبکہ اسمٹ نے 16 گیندوں میں دو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 31 رن بنا کر سری لنکا کو 164 رنز کا ہدف دیا۔جواب میں سری لنکا نے 40 رن پر اپنے چار وکٹ گنوا دیئے ۔ بھانوکا راجا پکسے (20) اور کپتان داسن شناکا (29) نے اننگز کو سنبھالنے کے بعد پانچویں وکٹ کے لیے 34 رن جوڑے ، لیکن راجا پکسے کے 74 رن پر آؤٹ ہونے کے بعد سری لنکا کے وکٹوں کی جھڑی لگ گئی۔ سری لنکا کی ٹیم 34 رن پر اپنے آخری پانچ وکٹ گنوانے کے بعد 108 رن پر آل آؤٹ ہو گئی۔
سری لنکا نے ٹاس جیت کر نمیبیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ اوپنرز مائیکل وین لنگن (03) اور ڈیون لا کاک (09) جلدی ہی پویلین لوٹ گئے ۔ جین لوفٹی ایٹن نے 12 گیندوں میں ایک چوکے اور دو چھکوں کی مدد سے 20 رن بنائے لیکن چمیکا کرونارتنے نے انہیں وکٹ کیپر کوسل مینڈس کے ہاتھوں کیچ کرا دیا۔ نمیبیا کی 35 رن پر تین وکٹ گرنے کے بعد اسٹیفن بارڈ (26) اور گیرہارڈ ایراسمس(20)نے چوتھے وکٹ کے لیے 41 رن جوڑے ۔ دونوں بلے بازوں نے بڑے سائمنڈز اسٹیڈیم میں خالی جگہوں پر مہارت سے گیند کھیل کر دو دو رن بنائے ۔ بارڈ اور ایراسمس تاہم رن ریٹ بڑھانے کی کوشش میں آؤٹ ہوئے اور کچھ ہی دیر بعد 93 رن کے اسکور پر ڈیوڈ ویس ن کے طور پر میبیا کا چھٹا وکٹ گر گرا۔ایک موقع پر ایسا لگ رہا تھا کہ نمیبیا کا اسکور 150 تک بھی نہیں پہنچ پائے گا لیکن فری لنک اسمٹ کی جوڑی نے جارحانہ کرکٹ کھیلی۔ دونوں کی دھماکہ خیز بلے بازی کی بدولت نمیبیا نے آخری پانچ اووروں میں 68 رنوں کا اضافہ کیا۔سری لنکا کے لیے پرمود مدوشن نے چار اوور میں 37 رن دے کر دو وکٹ حاصل کئے ، جب کہ وینندو ہسرنگا (4 اوور، 27 رن) اور مہیش تیکشنا (4 اوور، 23 رن) نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔ دشمنتھا چمیرا اور کرونارتنے نے بھی ایک ایک وکٹ حاصل کیا، حالانکہ دونوں نے اپنے چار اووروں میں بالترتیب 39 اور 36 رنز دیے۔
سری لنکا کی اننگز کا آغاز کرنے آئے پتھم نسنکا نے پہلی گیند پر چوکا لگایا، حالانکہ ان کے ساتھ مینڈس اگلے ہی اوور میں ڈیوڈ ویزیج کا شکار ہو گئے ۔ نوجوان بالر بین شکونگو نے چوتھے اوور میں بغیر کوئی رن دیئے نسنکا اور دانوشکا گن تلکا کو آؤٹ کر کے سری لنکا پر دباؤ بڑھا دیا۔ دھننجے ڈی سلوا (12) کو آؤٹ کرنے کے بعد شناکا اور راجا پکسے نے سری لنکا کی اننگز کو سنبھالا۔ راجا پکسے نے 21 گیندوں پر دو چوکوں کی مدد سے 29 جبکہ شناکا نے 23 گیندوں پر 29 رن بنائے ۔ سری لنکا کو آخری 10 اوور میں 92 رن درکار تھے اور راجا پکسے ایک بڑا شاٹ کھیلنے کی کوشش میں مڈ وکٹ پر کیچ ہو گئے ۔ بڑھتے ہوئے مطلوبہ رن ریٹ کی وجہ سے سری لنکا کا لوئر آرڈر گر گیا اور ٹیم 108 رن پر آل آؤٹ ہو گئی۔نمیبیا کے لیے ویزے نے چار اوور میں 16 رن دے کر دو وکٹ حاصل کئے جبکہ برنارڈ شلٹز نے چار اووروں میں 18 رن دے کر دو وکٹ حاصل کئے ۔ شکونگو اور فرائی لنک نے دو دو وکٹ حاصل کئے جبکہ اسمٹ نے ایک وکٹ حاصل کیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS