نئی دہلی: اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے ایک میڈیا ادارے سے بات کرتے ہوئے کئی الزامات پر کھل کربات کی ہے۔ اویسی سے سوال کیا گیا کہ آپ کو بی جے پی کا نمائندہ کہا جاتا ہے؟ جس پر انہوں نے کہاکہ وہ لوگ بالکل صحیح کہتے ہیں۔ کیوں کہ انہی کے گھر پر سودہ ہوا، لیکن اب تک میرے پیسے نہیں آئے ہیں۔ ان سے کہیں کہ وہ لوگ میرے پیسے بھجوا دیں۔
اویسی نے مزید کہا کہ ہم تینوں سیٹوں پر لوک سبھا لڑتے ہیں، اور میں بی جے پی کے خلاف لوک سبھا سیٹ جیت حاصل کرتا ہوں۔ مہاراشٹر میں امتیاز جلیل شیو سینا کے 30 برسوں سے جیتنے والے امیدوار کو ہراتے ہیں۔
بہار میں کشن گنج سے میرے امیدوار کو تین لاکھ ووٹ ملتے ہیں، اگر وہ نہیں ہوتے تو جے ڈی یو کا امیدوار جیت جاتا۔ ہر چیز کے لیے مجھے ذمہ دار بتائیں بہت اچھی بات ہے۔
میں بی جے پی کے خلاف جیت حاصل کرتا ہوں: اویسی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS