عصمت ریزی متاثرہ کو جلانے کی کوشش

0

لکھنؤ: ملک میں عصمت ریزی اور قتل کی وارداتوں میں مستقل اضافہ ہورہا ہے۔ ایسا ہی ایک معاملہ اتر پردیش کے اناؤ سے سامنے آیا ہے۔ جہاں ملزمین نے عصمت ریزی متاثرہ کو زندہ جلانے کی کوشش کی۔  جس کے بعد لڑکی کو انتہائی نازک حالت میں لکھنؤ کے کنگ جارج میڈیکل یونیورسٹی کے ٹراما سینٹر میں منتقل کیا گیا۔
واضح رہے کہ لڑکی اناؤ کی باشندہ ہے اور رائے بریلی میں اس کی آبرو ریزی کی گئی تھی، اور وہیں مقدمہ چل رہا ہے۔ جمعرات کے روز صبح کے وقت جب لڑکی رائے بریلی کورٹ جانے کے لیے نکلی تو ملزمین نے اس پر کروسین ڈال کر آگ لگا دی۔ فی الحال متاثرہ کی حالت انتہائی نازک ہے۔ افسران کے مطابق لڑکی تقریباً 70 فیصد تک جل چکی ہے۔
متاثرہ نے پانچ ملزمین کے نام بتائے، اور سبھی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ غور طلب ہے کہ 23 سال کی متاثرہ نے اسی سال مارچ میں دو لوگوں کے خلاف عصمت ریزی کا معاملہ درج کرایا تھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS