منی پور میں ایک بار پھر امن بحال کرنا چاہتا ہوں: راہل گاندھی

0
منی پور میں ایک بار پھر امن بحال کرنا چاہتا ہوں: راہل گاندھی
منی پور میں ایک بار پھر امن بحال کرنا چاہتا ہوں: راہل گاندھی

امپھال،(ایجنسیاں): راہل گاندھی کی قیادت میں ’بھارت جوڑو نیائے یاترا‘ 14 جنوری کو منی پور سے شروع ہوئی تھی اور آج دوسرے دن بھی منی پور میں یہ یاترا جوش و خروش کے ساتھ جاری ہے۔ دوسرے دن ہزاروں افراد سڑک پر راہل گاندھی کا استقبال کرتے ہوئے دکھائی دیے۔ ان لوگوں کو سابق کانگریس صدر نے یقین دلایا کہ وہ منی پور کو ایک بار پھر پرامن اور ہم آہنگی سے بھرپور ریاست بنائیں گے۔’بھارت جوڑو نیائے یاترا‘ کے دوسرے دن راہل گاندھی نے اپنے ایک مختصر خطاب میں اس یاترا کو منی پور سے شروع کرنے کا مقصد لوگوں کو سامنے رکھا۔ انھوں نے کہا کہ منی پور سے نیائے یاترا شروع کرنے کا مقصد پورے ملک میں ایک طاقتور پیغام دینا تھا اور لوگوں کو اس بات سے آگاہ کرنا تھا کہ منی پور کے لوگ کس طرح کے حالات سے گزر رہے ہیں۔ .

انھوں نے مزید کہا کہ میں کئی لوگوں سے ملتا رہا ہوں اور محسوس کر سکتا ہوں کہ وہ کس درد و المیے سے گزرے ہیں۔ میں سمجھ سکتا ہوں کہ تشدد میں رشتہ داروں اور جائیدادوں سے محروم ہونے کا کیا مطلب ہے۔ اپنے خطاب کے دوران راہل گاندھی نے امید ظاہر کی کہ منی پور میں جلد از جلد امن اور ہم آہنگی کا ماحول پھر سے قائم ہوگا۔

انھوں نے بھارت جوڑو نیائے یاترا کے دوسرے دن مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں سے بات چیت کی۔ انھوں نے یاترا کے دوران پیدل بھی سفر کیا اور بس کا بھی استعمال کیا۔ کئی مقامات پر راہل گاندھی نے بس سے اتر کر لوگوں سے گفتگو کی اور ان کے مسائل کو سمجھنے کی کوشش کی۔ سڑکوں پر بڑی تعداد میں بوڑھے، جوان، بچے بشمول خواتین ہندوستانی پرچم لے کر کھڑے دکھائی دیے۔

واضح رہے کہ کانگریس جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے آج صبح ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کے ذریعہ ’بھارت جوڑو نیائے یاترا‘ سے متعلق کچھ اہم جانکاریاں دی تھیں۔ انھوں نے اپنے پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’بھارت جوڑو نیائے یاترا‘ کے دوسرے دن کی شروعات صبح 7.30 بجے کیمپ پر سیوا دَل کے ذریعہ روایتی طور پر کی گئی۔

مزید پڑھیں: معروف شاعر منور رانا نم آنکھوں کے ساتھ سپرد خاک، پی ایم مودی سمیت دیگر رہنماؤں نے پیش کیا خراج عقیدت

منی پور پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر میگھ چندر نے پرچم کشائی کی۔انھوں نے مزید لکھا کہ یاترا منی پور میں سیکمائی سے کانگپوکپی اور پھر سیناپتی سے گزرتے ہوئے آگے جائے گی۔ یاترا میں شامل لوگ آج رات ناگالینڈپہنچے، 2دن میں 257کلومیٹر کی یاتراکی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS