نئی دہلی: حماس نے اسرائیل کے خلاف آپریشن شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے غزہ کی پٹی سے اسرائیل پر 5 ہزار سے زائد راکٹ داغنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ہفتہ کی علی الصبح اچانک اسرائیل پر راکٹ حملے کے بعد اسرائیل میں خطرے کے پیشِ نظر سائرن بج اٹھے۔
اس دوران ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا ایکس پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اسرائیل کی حمایت کرنے کا اعلان کیا ہے۔
نریندر مودی نے ایکس پر لکھا “اسرائیل میں دہشت گردانہ حملے کی خبر سے حیران ہوں۔ ہمارے خیالات اور دعائیں حملے کے متاثرین اور ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔ ہم اس مشکل وقت میں اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہیں۔
Deeply shocked by the news of terrorist attacks in Israel. Our thoughts and prayers are with the innocent victims and their families. We stand in solidarity with Israel at this difficult hour.
— Narendra Modi (@narendramodi) October 7, 2023
واضح رہے کہ غزہ کے ساتھ اسرائیلی سرحد پر بڑھتی ہوئی کشیدگی اور مقبوضہ غرب اردن میں شدید لڑائی کے کئی ہفتوں بعد حماس نے یہ حملہ کیا ہے۔