میں نے استنبول میں دنیا کے مشہور ہندوستانی اداکاراورہدایتکار عامرخان سے ملاقات کی:امین اردگان

    0

    نئی دہلی : بالی ووڈ اداکار عامر خان اپنی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘کی شوٹنگ کے لئے ان دنوں ترکی میں اس فلم کی شوٹنگ کررہے ہیں ۔15اگست کے روز عامر خان نے ترکی کے صدر طیب اردگان کی اہلیہ اور ملک کی پہلی خاتون امین اردگان سے ملاقات کی ۔
    امین اردگان نے عامر خان سے ملاقات کی تصویر اپنے ٹویٹر ہینڈل سے شیئر کی ہے۔ جس کے بعد دونوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے لگیں۔ ان تصاویر کو شئیر کرتے ہوئے امین اردگان نے لکھا ،'میں نے استنبول میں دنیا کے مشہور ہندوستانی اداکار اور ہدایتکار عامر خان سے ملاقات کی۔ مجھے بہت خوشی ہے کہ عامر نے اپنی فلم 'لال سنگھ چڈھا'کی شوٹنگ ترکی کے بہت سے علاقوں میں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مجھے فلم کا انتظار رہے گا۔ '
    بالی ووڈ اداکار عامر خان ان دنوں فلم کی شوٹنگ کے لئے ترکی میں ہیں۔ عامر خان کی فلم 'لال سنگھ چڈھا'کی شوٹنگ پنجاب میں

    ہوئی تھی۔ لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سے شوٹنگ درمیان میں ہی ملتوی کرنی پڑی۔ لاک ڈاؤن کے بعد،اداکاراب فلم کی باقی شوٹنگ کے لئے ترکی پہنچ گئے ہیں۔ اس فلم میں عامر کے ساتھ کرینہ کپور بھی نظر آئیں گی۔ یہ فلم ٹام ہینکس کی مشہور ہالی ووڈ فلم فاریسٹ گمپ کا ری میک ہے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS