’آئی لو جموں‘سیلفی پوائنٹ لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا

0
Image: North lines

جموں، (یو این آئی) اپنی نوعیت کے پہلے سیلفی پوائنٹ ‘آئی لو جموں’ کے افتتاح سے مندروں کا شہر جموں لوگوں خاص کر
سیاحوں کے لئے توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔
یہ سلفی پوائنٹ جموں سمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت شہر کے بی سی روڈ پر متعارف کیا گیا ہے اور اس کے تحت ڈوگرہ
چوک سے کی سی چوک تک کی سڑک کی مرمت کی جائے گی۔
اس سیلفی پوائنٹ کے ڈھانچے کے ٹاپ پر لال رنگ میں ‘آئی لو (دل کی نشانی) جموں’ لکھا ہوا ہے اور اس کے پس منظر میں
پہاڑیوں کے بیچ پلوں کی مصوری ہے۔سیلفی پوائنٹ کا افتتاح جموں سمارٹ سٹی لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او)
انوی لواسہ نے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایسے پروجیکٹوں سے شہر مزید صاف و شفاف نظر آئے گا۔
ان کا کہنا تھا:اس سیلفی پوائنٹ سے دو فائدے ہوں گے ایک تو اس سے جموں شہر سیاحوں میں مقبول ہوگا اور دوسرا یہ کہ
اس سے لوگوں میں اپنا شہر صاف رکھنے کا احساس پیدا ہوگا۔ موصوف سی ای او نے کہا کہ جموں سمارٹ سٹی مشن کے
تحت شہر میں بنیادی ڈھانچے کے استحکام کے لئے مزید پروجیکٹوں کو متعارف کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ عنقریب متعارف کئے جانے والے ان پروجیکٹوں سے شہری مسائل جیسے پارکنگ، سائیکل ٹریکس، اولڈ ایج
کلبس، لائبرریوں وغیرہ کے مسائل بھی حل کئے جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ‘آئی لو جموں’ سیلفی پوائنٹ ایک اچھا تصور ہے
اور مجھے یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ نوجوان اور سینیئر شہری تصویریں کھینچ رہے تھے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS