میں جنگ بندی کرانے کی کوششوں میں مصروف ہوں: اردگان

0
aljazeera.com

انقرہ(ایجنسیاں)صدر رجب طیب اردگان نے اپنے یوکراینی ہم منصب ولادیمیر زیلنسکی سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ جلد از جلد جنگ بندی کے قیام کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ یوکرین کو مزید نقصان نہ پہنچے۔محکمہ اطلاعات کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ترک صدر نے ولادیمیر زیلنسکی سے فون پر بات کی۔اردگان اور زیلنسکی سے گفتگو کے د وران یوکرین میں روس کی فوجی مداخلت اور تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا اور یوکرین کے شہریوں سے تعزیت کا اظہار کیا جو روسی حملے میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔اردگان نے کہا کہ وہ جلد از جلد جنگ بندی کا اعلان کرانے میں بر سر پیکار ہیں تاکہ مزید جانی نقصان کو روکا جا سکے اور یوکرین کو مزید نقصان سے بچایا جا سکے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS