نئی دہلی،(یو این آئی): سابق مرکزی وزیر اور کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے پارٹی کی قیادت کے خلاف سینئر لیڈروں کے پارٹی کے سرکاری پلیٹ فارم کے باہر آواز اٹھانے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کے کارکنوں نے اپنے سینئر ساتھی کے گھر پر جس طرح ہنگامہ کرکے نعرے بازی کی ہے اس سے بہت دکھی ہوں۔
مسٹر چدمبرم نے کسی ساتھی کا نام لئے بغیر کہاکہ جب ہم پارٹی کے پلیٹ فارم کے اندر مثبت بات چیت شروع نہیں کرپاتے تو میں خود کو مجبور محسوس کرتا ہوں۔ جب میں اپنے ایک ساتھی اور پارٹی کے رکن پارلیمنٹ کے گھر کا باہر کانگریس کارکنوں کی نعرے بازی والی تصاویر دیکھتا ہوں تو میں خودکو بہت دکھی اور مجبور محسوس کرتا ہوں۔ بندر گاہ تک کشتی کی بحفاظت واپسی کے لئے خاموشی سب سے اچھی۔
خیال رہے کہ کانگریس قیادت پر سوال اٹھانے والے سینئر لیڈر کپل سبل نے پریس کانفرنس کے بعد بدھ کو کہاکہ وہ ’جی حضوری‘ پر اعتماد نہیں کرتے اور کانگریس قیادت سے پارٹی کے مفاد میں سوال پوچھتے رہیں گے تو اس کے بعد کانگریس کے کارکنوں نے رات کو مسٹر سبل کی رہائش گاہ کے باہر ہنگامہ کیا اور ان کے خلاف نعرے بازی کی۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS