کیرالہ: شہریت قانون کے خلاف کیرالہ حکومت پی وجین سپریم کورٹ پہنچ چکی ہے۔ لیکن یہاں گورنر عارف محمد خان نے حکومت کے تئین ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اصول کے مطابق ریاستی حکومت کو عدالت جانے سے پہلے مجھ سے اجازت لینی چاہئے تھی۔ حکومت کے پاس عدالت جانے کا اختیار ہے لیکن گورنر کو بھی اطلاع دینی چاہئے۔ یہ پروٹوکال اور اصول و ضوابط کی خلاف ورزی ہے۔ حکومت کورٹ گئی اس پر مجھے کوئی اعتراض نہیں ہے۔ لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ ان باتوں کی اطلاع مجھے اخبارات سے ملتی ہے۔ میں صرف ایک اسٹیمپ نہیں ہوں۔ واضح رہے کہ شہریت قانون کے خلاف سپریم کورٹ جانے والی کیرالہ حکومت پہلی ہے۔ کیرالہ حکومت نے اس قانون کو عدالت میں چلینج کیا ہے۔
میں ربر اسٹیمپ نہیں ہوں:کیرالہ گورنر
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS