آر ایس ایس کے پروگرام میں سی اے اے اور این آر سی کے خلاف لگے نعرے

0

نئی دہلی: شہریت قانون اور این آر سی کے خلاف احتجاجی مظاہروں نے شدت اختیار کر لی ہے۔ آج آر ایس ایس کی مسلم ونگ’’مسلم راشٹریہ منچ‘‘ کے زیر اہتمام دہلی کے کانسی ٹیوشن کلب میں شہریت قانون، این آر سی اور این پی آر کی حمایت میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا تھا۔ اس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے آر ایس ایس لیڈر اندریش کمار موجود تھے۔ اندریش کمار کی موجودگی میں ہی ہال میں متعدد لوگوں نے سی اےاے اور این آر سی کے خلاف نعرے بازی شروع کر دی۔ اس پروگرام کا مقصد مسلمانوں کو سی اے اے اور این آر سی کے فائدے سمجھانا تھا۔ لیکن کچھ لوگوں نے پرزور انداز میں منعقدہ پروگرام اور شہریت قانون  کی مخالفت کی۔ اور ’آئین کے دشمن مردہ باد‘ کے نعرے لگائے۔ جس کی وجہ سے آر ایس ایس کارکنان اور آر ایس ایس کے مولوی حضرات بھی پریشان ہو گئے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS