حیدر آباد میں ٹرین حادثہ،10افراد زخمی

    0

    تلنگانہ  کے حیدر آباد میں ٹرین حادثہ پیش آیا ہے۔ حیدرآباد کے کاچی گڈا ریلوے اسٹیشن پر دو ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئی ہیں۔
    اطلاع کے مطابق ایک ایم ایم ٹی ایس لوکل ٹرین اسٹیشن پر کھڑی ہوئی ایکسپریس ٹرین سے ٹکرا گئی ہے۔ ٹکر ہوتے ہی کئی مسافروں نے ٹرین سے کود کر اپنی جان بچائی۔جب کہ دس مسافر زخمی ہوئے ہیں۔
    افسران کے مطابق سنگنل میں گڑبڑی آنے کی وجہ سے حادثہ ہوا ہے، کیوں کہ لوکل ٹرین کا ٹریک تبدیل ہوگیا تھا۔ٹرین کی رفتار کم ہونے کی وجہ سے زیادہ نقصان نہیں ہوا ہے۔
    مرکزی وزیر ریل پیوش گوئل نے حادثے کے تعلق سے ٹویٹ کیا ہے۔ اور زخمیوں کو امداد پہنچانے اور علاج کرانے کی بات کہی ہے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS