ہیرتک روشن نے انسٹا گرام پر شیئر کی ایسی چیز جس پر اداکار کو وضاحت دینی پڑی

0

ممبئی (ایجنسی ) بالی ووڈ کے معروف اداکار ہیرتک روشن کی ایک لمبے عرصہ سے کوئی فلم نہیں آئی لیکن وہ مختلف پراجیکٹس میں مصروف ہیں ۔وہ کرائے کے گھر میں وقت گزار رہے ہیں ۔ یہ راز سوشل میڈیا پر شیئرکی گئی ان کی ایک تصویر نے کھول دیا ۔
تفصیلات کے مطابق ہیرتک روشن نے اپنے انسٹا گرام پر والدہ کے ساتھ ناشتے کی ٹیبل پر بیٹھے ہوئے سیلفی بنائی جب کہ ان کی والدہ باہر بالکونی میں کھڑی ہوئی ہیں۔ یہ تصویر انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کی تو ساتھ ہی ایک صارف نے تصویر میں ایسی چیز نوٹس کر لی کہ ہیرتک روشن کو بھی میدان میں آنا پڑا اور جواب دینا پڑا۔ ہیرتک روشن


نے تصویر شیئر کرتے ہوئے ساتھ کیپشن لکھا کہ ” اپنی والدہ کے ساتھ سست ناشتے کی ڈیٹ پر ۔یہ اچھی صبح ہے ۔ بدھ کا دن بہترین ہوتا ہے ۔


اپنی والدہ کو گلے لگائیں ۔“ اداکار کی تصویر میں
سوشل میڈیا صارف نے نوٹس کیا کہ پیچھے شیشے والی دیوار پر سیلاب نے ڈیرہ ڈال رکھا ہے جب کہ تصویر کو غور سے دیکھیں تو پیچھے بلڈنگ پر تعمیراتی کام کیلئے جال بھی بچھایا گیا ہے ۔اس پر بات پر جب ٹویٹر صارف نے غور کرتے ہوئے


مینشن کیا تو اداکار ہیرتک روشن بھی میدان میں آئے اور جواب دیتے ہوئے کہا کہ ”اس وقت میں کرائے کے گھر میں رہ رہا ہوں اور جلد ہی اپنا گھر لینے والا ہوں ۔“

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS