اختلاف ہم بھائی بہن میں نہیں، بی جے پی میں
لکھنؤ(یو این آئی) : اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے اتوار کو کہا کہ وہ اپنے بھائی (راہل گاندھی) کیلئے جان دے سکتی ہیں اور ان کا بھائی بھی ان کے (پرینکا گاندھی) کیلئے جان دے سکتا ہے۔ بھائی بہن میں آپسی عدم اتفاق کی وجہ سے کانگریس کے ڈوبنے کے ضمن میں یوگی کے بیان پر پرینکا نے مسکراتے ہوئے جواب دیا ’میں اپنے بھائی کیلئے اپنی جان دے دونگی اور میرا بھائی بھی میرے لئے اپنی جان دے دے گا تو ٹکراؤ کون سا۔یوگی جی کے من میں تنازع ہے ۔ بی جے پی میں جوکشمکش جاری ہے، اس کے بارے میں کہہ رہے ہیں، جو ان کے درمیان، مودی جی کے درمیان اور امت شاہ کے درمیان زور آزمائی چل رہی ہے ‘۔قابل ذکر ہے کہ یوگی نے ہفتہ کو ایک ٹوئٹ میں کہا تھاکہ بھائی بہن میں آپسی عدم اتفاق اور تسلط کی وجہ سے کانگریس ڈوب جائے گی۔پرینکا گاندھی واڈرا نے بے روزگاری کی وجہ سے نوجوانوں کی خودکشی کے معاملے میں گزشتہ 6 سالوں میں اضافے کی بات اجاگر کرنے والی ایک میڈیا رپورٹ کے حوالے سے وزیر اعظم نریندر مودی سے سوال کیا کہ ملک کے نوجوانوں کو دشواریوں کا سامنا ہے۔ آخر کب تک اصل مسائل سے عوام کو گمراہ کیا جائے گا۔ایک میڈیا رپورٹ میں بے روزگاری کی وجہ سے نوجوانوں کے خودکشی کے معاملوں میں تیزی سے اضافہ ہونے کی بات کا انکشاف کیا گیا ہے ۔ اس پورٹ کے حوالے سے پرینکا نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ گزشتہ 6سالوں میں بے روزگاری سے خود کشی کرنے والوں کی تعداد میں 60 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ سال 2018۔20کے درمیان بے روزگاری کی وجہ سے ہر مہینے اوسطاً 12لوگوں نے خودکشی کی ہے ۔پرینکا گاندھی نے اپنے ایک ٹوئٹ میں وزیر اعظم مودی سے پوچھاکہ مودی جی 70سالوں کی رٹ چھوڑ کر اصل مسئلے پر بات کیجئے ۔ نوجوان تکلیف میں ہیں۔ کب تک اصل مسائل سے گمراہ کریں گے۔قابل ذکر ہے کہ بی ایس پی سپریمو مایاوتی نے بھی اس رپورٹ کے حوالے سے بے روزگار کی وجہ سے خودکشی کے معاملے میں اضافہ ہونے پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے بی جے پی کو نصیحت دی کہ وہ ملکی مفاد میں تنگ نظری کو تر کردے اور سچائی سے منھ نہ پھیرے ۔
کانگریس کے جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے بڑھتی ہوئی بے روزگاری کے مسئلے پر اتوار کو مودی حکومت کو ہدف تنقیدبناتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کے دور میں اس کی وجہ سے خودکشی کے واقعات میں 60فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔
محترمہ واڈرا نے اپنے ٹویٹ میں کہاکہ گزشتہ 6 برسوں میں بے روزگاری کی وجہ سے خودکشی کے واقعات میں 60فیصدکا اضافہ ہوا ہے ۔ 2018اور 2020 کے درمیان بے روزگاری کی وجہ سے روزانہ اوسطاً 12افراد خود نے کشی کی۔انہوں نے وزیر اعظم سے سوال کیا کہ آپ کب تک اصل مسائل کو در کنار کریں گے ۔ بے روزگار نوجوان مشکل میں ہیں۔ اصل مسئلے پر بات کریں۔کانگریس پارٹی مرکز میں برسراقتدار بی جے پی پر ملک میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری کے مسئلہ کو حل کرنے میں ناکام ہونے کا الزام لگاتی رہی ہے ۔
بی جے پی اصل مسائل سے عوام کو کب تک گمراہ کرتی رہے گی :پرینکاگاندھی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS