چمولی میں مٹی کے تودہ گرنے سے مکان منہدم، چار افراد ہلاک

0

نئی دہلی (ایجنسی): اتراکھنڈ سے ایک افسوسناک خبر سامنے آئی ہے۔چمولی ضلع کے کرن پریاگ کے تھرالی تحصیل کے پین گڑھ گائوں میں ہفتہ کی صبح پہاڑی پر تودے گرنے سے تین مکان منہدم ہوگئے۔بھاری پتھر چٹان سے نکل کر رہائشی علاقے پر جا گرا۔ جس کی وجہ سے پتھر کی زد میں آکر ایک مکان مکمل طور پر زمین بوس ہوگیا اور اس میں رہنے والے چار افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ جائے حادثہ پر پولیس، این ڈی آر ایف ایس ڈی آر ایف کی طرف سے ریسکیو آپریشن کیا جا رہا ہے۔ چاروں لاشیں ملبے سے نکال لی گئی ہیں۔ واقعے میں دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اسے سی ایچ سی تھرالی میں علاج کے بعد ہائر سنٹر ریفر کر دیا گیا ہے۔

تھرالی کے پٹواری چندر سنگھ بٹولا نے بتایا کہ تحصیل کے گاؤں پین گڑھ کے اوپر مسلسل لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بڑی تعداد میں ملبہ اور پتھر گر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS