ہاکی کھلاڑیوں کا پرتپاک استقبال، ایس جی پی سی کا اعزاز؟

0

امرتسر: (یو این آئی) انڈین ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کا 41 سال بعد ٹوکیو اولمپکس میں شاندار کارکردگی کے ساتھ قومی کھیل ہاکی میں تمغہ جیتا ہے، جن کا امرتسر پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔آسٹریلیا کے خلاف واحد گول کرنے والی ہندوستانی خواتین ہاکی اسٹار گرجیت کور بھی مرد ہاکی ٹیم کے اراکین کے ہمراہ یہاں پہنچیں۔ ہندوستانی خواتین ٹیم اولمپکس کی تاریخ میں پہلی بار سیمی فائنل میں پہنچی۔کھلاڑیوں نے سری دربار صاحب میں متھا ٹیکا اور انہیں یہاں شرومنی گوردوارہ پربندک کمیٹی نے اعزاز سے سرفراز کیا اور ایک کروڑ روپے کی رقم سے نوازا۔ سینئر اکالی رہنماؤں بشمول سابق وزیر گلزار سنگھ رانیکے نے ہر کھلاڑی کو سروپا سے نوازا۔
بی بی جاگیر کور نے ٹیم کے ہر کھلاڑی کو پانچ لاکھ روپے کا چیک دیا ، سروپا ، سچ کھنڈ ، شری ہری مندرصاحب کا سنہری ماڈل اور اعزازی میموریل نشان کے ساتھ ساتھ انڈین ہاکی کے جنرل سکریٹری راجندر سنگھ اور کھلاڑیوں کے خاندان کے افراد کے علاوہ اولمپکس میں مختلف اوقات میں کھیلنے والے کئی کھلاڑیوں کو اعزاز سے بھی نوازا گیا۔لوک رقاصوں خصوصا بھانگڑا فنکاروں نے ڈھول کی تھاپ پر جوش و خروش سے رقص کرکے کھلاڑیوں کا استقبال کیا۔ کھلاڑیوں کو ائر پورٹ پر ہار اور سروپا (اعزازی کے لباس) پیش کیے گئے۔ ٹیم کے زیادہ تر اراکین پنجاب سے ہیں۔ چھ کھلاڑیوں کا تعلق ریاست کے علاقے ماجھا سے ہے۔ سب نے اسکائی بلیو پگڑیاں پہن رکھی تھیں جو کہ ٹیم کا رنگ تھا۔ گولڈن ٹیمپل میں کھلاڑیوں نے ٹوکیو اولمپکس میں نمایاں کارکردگی کے لیے دعائیں اور شکریہ ادا کیا جس میں انہوں نے جرمنی کو شکست دے کر کانسے کا تمغہ جیتا۔جب گرجیت کور کی دادی درشن کور اور والد ستنام سنگھ بھدر ، ہرمن پریت سنگھ کے والد سربجیت سنگھ ، گرجنت سنگھ ورک کے والد بلدیو سنگھ ورک ، دلپریت سنگھ کے والد بلوندر سنگھ بال اور شمشیر سنگھ کے والد ہردیو سنگھ عطاری نے بتایا کہ ان کے گھروں میں شادی جیسا ماحول ہے۔ گرجیت کور کے والد ستنام سنگھ نے بتایا کہ بیٹی نے ٹوکیو اولمپکس میں ٹیلنٹ دکھا کر اپنا اور ملک کا نام روشن کیا ہے۔ گھر میں خوشی کا ماحول ہے۔ رشتہ داروں کے ساتھ ساتھ گاؤں والے بھی آکر مبارکباد دے رہے ہیں۔مسٹر ہرمن پریت سنگھ کے والد سربجیت سنگھ نے بتایا کہ ہندوستانی ہاکی ٹیم نے اولمپکس میں کانسے کا تمغہ حاصل کرنے میں بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ ہرمن پریت سنگھ چیلا کی امرتسر آمد پر ان کے استقبال کے لیے گھر میں ٹیٹ اور رنگ برنگی لائٹس بھی لگائی گئی ہیں۔ گاؤں میں ہرمن پریت کے نام پر فلیکس بورڈ لگائے گئے ہیں۔ تین ڈھولی اور تین اوپن گاڑیوں کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ گرجنت کے گھر میں سجاوٹ کے ساتھ ساتھ ڈی جے بھی لگے گا۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS