جہاں سچائی ہے، وہاں گاندھی اب بھی زندہ ہیں: راہل

0

’ہندوتو وادیوں‘کو لگتا ہے کہ گاندھی جی نہیں رہے
نئی دہلی، (پی ٹی آئی) : کانگریس نے اتوار کو مہاتما گاندھی کے 74 ویں یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا اور پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا کہ ’ہندوتو وادیوں‘ کو لگتا ہے کہ گاندھی جی نہیں رہے، لیکن جہاں سچائی ہے، وہاں وہ اب بھی زندہ ہیں۔ آج ہی کے دن 1948 میں ناتھورام گوڈسے نے مہاتما گاندھی کا گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔ بابائے قوم کے یوم شہادت کو ’شہید دیوس‘ کے طور پر منایاجاتا ہے۔
کانگریس رہنما نے ’فار ایور گاندھی‘ ہیش ٹیگ کا استعمال کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ ’ایک ’’ہندوتووادی‘‘نے گاندھی جی کو گولی ماری تھی۔ سبھی ’’ہندوتوا وادیوں‘‘ کو لگتا ہے کہ گاندھی جی نہیں رہے، جہاں ستیہ ہے، وہاں باپو آج بھی زندہ ہیں۔‘ راہل گاندھی نے یہاں راج گھاٹ پر مہاتما گاندھی کو گلہائے عقیدت بھی پیش کیا۔ راہل گاندھی نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر مہاتما گاندھی کے ایک تبصرہ کو بھی شیئر کیا، ’جب میںمایوس ہوتا ہوں، میں یاد کرلیتا ہوں کہ پوری تاریخ کے دوران سچائی اور محبت کے راستے پر چلنے والے ہی ہمیشہ فتحیاب ہوتے ہیں۔ کتنے ہی تانا شاہ اور قاتل ہوئے ہیں، اور کچھ وقت کیلئے وہ ناقابل تسخیر لگ سکتے ہیں، لیکن آخر میں ان کا زوال ہوتا ہے۔ اس کے بارے میں ہمیشہ سوچو۔‘کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے بھی مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کا قول ٹویٹ کیا، ’عدم تشدد بزدلی کی آڑ نہیں ہے، بلکہ یہ بہادر شخص کی اعلیٰ ترین کوالٹی ہے۔‘

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS