ہماچل پردیش بورڈ نے 12ویں جماعت کے نتائج جاری کئے 76.07 فیصد طلباء کامیاب

    0

    ہماچل پردیش ایجوکیشن بورڈ نے سرکاری طور پر آج 12ویں جماعت کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ ہماچل پردیش بورڈ نے آج چیئرمین کی زیر صدارت ایک ورچوئل پریس کانفرنس کی اور اس میں نتائج کا اعلان کیا۔ ہماچل پردیش بورڈ کے نتائج سرکاری ویبسائٹ ایچ پی بوس ڈاٹ او آر جی پر جاری کیے گئے ہیں۔ اس سال امتحانات میں لگ بھگ 86،633 طلبا نے شرکت کی۔ مجموعی طور پر 65،654 طلباء امتحان میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ اس سال مجموعی طور پر پاس کی شرح 76.07فیصد رہی۔ ورچوئل پریس کانفرنس صبح 11.30 بجے شروع ہوئی اور کانفرنس ختم ہونے کے بعد نتائج آن لائن دستیاب ہوں گے۔

     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS