ہماچل پردیش میں اسمبلی انتخابات کا اعلان، ووٹنگ 12نومبر کو

0

نئی دہلی، (ایجنسیاں) : ہماچل پردیش قانون ساز اسمبلی کی 68نشستوں کےلئے ایک مرحلے میں 12نومبر کو انتخابات ہوں گے، جبکہ ووٹوں کی گنتی 8دسمبر کو ہوگی۔چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے جمعہ کو یہاں ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ اسمبلی انتخابات کا نوٹیفکیشن17اکتوبر کو جاری کیا جائے گا اور اسی دن سے ریاست میں انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ ہو جائے گا۔سوالوں کا جواب دیتے ہوئے مسٹر کمار نے کہا کہ گجرات قانون ساز اسمبلی کے انتخابات ہماچل پردیش کے ساتھ نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہماچل پردیش اسمبلی انتخابات کےلئے امیدوار 25اکتوبر تک پرچہ نامزدگی داخل کر سکیں گے۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 27اکتوبر کو ہوگی اور امیدوار 29 اکتوبر تک کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہماچل پردیش اسمبلی کی میعاد 8جنوری کو ختم ہو رہی ہے اور اس سے پہلے اسمبلی کی تشکیل ہو جائے گی۔ اسمبلی میں 17 نشستیں درج فہرست ذاتوں اور3 درج فہرست قبائل کےلئے مخصوص ہیں۔ 68 رکنی اسمبلی انتخابات کےلئے 7,881پولنگ اسٹیشن بنائے جائیں گے ، جن میں 142 پولنگ اسٹیشن خواتین پولنگ اہلکار اور سیکورٹی اہلکار موجود رہیں گے ۔ہندوستان کے الیکشن کمیشن نے جمعہ کو کہا کہ اسی طرح 37پولنگ اسٹیشن ایسے ہوں گے، جن میں دیویانگ جن آپ کا استقبال کریں گے۔مسٹر کمار نے کہا کہ کمیشن ووٹروں کو متاثر کرنے کےلئے پیسے یا مفت اشیاتقسیم کرنے کی کسی بھی کوشش کو برداشت نہیں کرے گا اور اس کےلئے ریاست میں شام 5بجے سے اگلے دن صبح 10بجے تک نقدی لانے لے جانے پر مکمل پابندی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ساڑیوں اور مکسرز اور اس جیسی دیگر اشیاءکی نقل و حرکت پر بھی نظر رکھی جائے گی۔ انتخابات کے دوران ریاستی سرحدیں سیل رہیں گی اور کمیشن نافذ کرنے والے اداروں کے ذریعے ہوائی اڈوں اور نجی فضائی پٹیوں پر بھی نظر رکھے گا۔
واضح رہے کہ ہماچل اسمبلی کی معیاد 8 جنوری 2023کو ختم ہورہاہے۔ چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے کہا کہ ووٹر نامزدگی تک اپنا نام ووٹر لسٹ میں جڑواسکتے ہیں۔وہیں خواتین کے لیے الگ سے بوتھ بنایاجائے گا۔ سبھی بوتھوں پر پانی اور گرمی سے راحت کا انتظام کیا جائے گا۔ 80سال سے زیادہ عمر کے ووٹرس اور کورونا متاثرین کےلئے گھر پر ووٹنگ کی سہولت ہوگی۔ معذوروں کو پولنگ سینٹر پر وہیل چیئر دستیاب کرائی جائے گی۔ ووٹنگ کےلئے الگ انتظام کیا جائے گا۔ انتخاب میں پیسے، ڈرگس یا کسی بھی طرح کے پاورکا غلط استعمال کیاجاتا ہے، تو عوام اس کی اطلاع C-vigil پر دے سکتے ہیں۔ ایپ پر بھی امیدواروں کے بارے میں جانکاری مل جائے گی۔ہماچل اسمبلی انتخاب کی معیاد 8جنوری کو ختم ہورہا ہے۔ ہماچل پردیس میں اسمبلی انتخاب کی کل68سیٹیں ہیں۔ ان میں 20سیٹیں محفوظ ہیں۔17 سیٹیں شیڈولڈ کاسٹ کےلئے اور 3سٹیں شیڈولڈ ٹرائب (ایس ٹی) کےلئے ریزرو ہیں۔ 2017میں بی جے پی نے پوری اکثریت سے جیت درج کر کے حکومت بنائی تھی۔ انتخاب میں بی جے پی 44، تو کانگریس کو21 سیٹوں پر جیت درج کی تھی۔ ایک سیٹ سی پی آئی ایم اور دو سیٹوں پر آزاد امیدوار جیتے تھے۔بی جے پی سے موجودہ وزیراعلیٰ جے رام ٹھاکر سب سے بڑے دعویدار ہیں۔ اگر2017کی طرح کوئی بڑا الٹ پھیر ہوتا ہے تو مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر بھی وزیراعلیٰ کا چہرہ بن سکتے ہیں۔ کانگریس کی طرف سے مکیش اگنی ہوتری، کول سنگھ ٹھاکر، سکھوندر سنگھ سکھو، رام لال ٹھاکر، آشا کماری دعویداروں کی فہرست میں شامل ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS