فوج میں بدعنوانی کےخلاف زیرو ٹالرنس

0

پونے، (یو این آئی) ہندوستانی فوج نے جمعہ کو بدعنوانی کےلئے اپنی صفر رواداری کا اعادہ کیا اور کہا کہ وہ ناسک کے ملٹری اسٹیشن میں جاری تحقیقات میں سی بی آئی کو ہر ممکن مدد فراہم کر رہی ہے۔وزارت دفاع نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ایجنسیوں کے درمیان تال میل قابل ستائش ہے اور سی بی آئی نے ملٹری انجینئرنگ سروس کے ایک میجر اور سول ڈیفنس کے ایک ملازم (جونیئر انجینئر) پر مشتمل تفتیشی عمل پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
فوج نے کہا کہ ہندوستانی فوج جیسے نظم و ضبط والے ادارے میں بدعنوانی کی کوئی گنجائش نہیں ہے اور قصورواروں کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS