ہماچل لینڈ سلائڈ: کتنی لاشیں ہوئیں برآمد اور کتنے نقصان کا اندازہ، جانیں تفصیلات

0
Image: BBC Hindi

کنور(ایجنسی):ہماچل پردیش میں پہاڑی تودہ گرنے کے بعد سے اب 13لاشیں نکالی جاچکی ہیں اور راحت رسانی مہم جاری ہے، خدشہ یہ ہے کہ اموات کی تعداد میں بڑا اضافہ ہوسکتاہے۔ یہ حاد ثہ NH-05 جویری روڈ پر نگوساری اور چوہرے کے درمیان ہواتھا۔ ضلع انتظامیہ نے 13 لاشوں اور 13 لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاع دی ہے۔ ہماچل کے وزیر اعظم جے رام ٹھاکر نے کہا کہ ملبے میں دبے لوگوں کو محفوظ طریقے سے با ہر لانے کی ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔ہماچل روڈیز کی بس منرگ سے ہریدوار جا رہی تھی۔ حادثے کے وقت بس میں کچھ لوگ سوار تھے۔ موقع پر ضلع انتظامیہ کی ٹیم پہنچ گئی ہے۔ ریاست کی ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ سینٹر کی طرف سے اطلاع ملی ہے کہ ابھی اور بھی لوگوں کے اس میں پھنسے ہونے کی امید ہے۔ جب کہ وزیر اعلی کا خیال ہے کہ ابھی اس میں 50-60 لوگ دبے ہو سکتے ہیں۔ حادثے کے کچھ دیر بعد انھوں نے اطلاع دی تھی کہ ڈارئیور اور کنڈیکٹر سمیت چار افراد کو محفوظ طریقے سے باہر نکال لیا گیا تھا۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS