حجاب تنازع:کرناٹک ہائی کورٹ میں سماعت جاری

    0

    بنگلورو (ایجنسیاں) : کرناٹک کے تعلیمی اداروں میں حجاب پرپابندی کے خلاف مختلف عرضیوں پر ہائی کورٹ میں بدھ کو بھی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران حجاب کی مخالفت کرنے والے اڈوپی کے پری یونیورسٹی کالج کے طلبا کی جانب سے پیش ہونے والے سینئروکیل ایس ناگ نانند نے عدالت کو ایک عرضی گزار طالبہ کی آدھار کارڈ کی فوٹو دکھائی جس میں اس نے حجاب نہیں پہنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایسا نہیں ہے کہ یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ انہیں ہمیشہ عوامی طور پر حجاب پہننا چاہئے۔ سینئر وکیل نے کہا کہ سڑک پر ڈرم بجانے والوں کو سماج کو دھمکی دینے کی اجازت نہیں دینی چاہئے، ہم ایک پرامن سماج ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اڈوپی میں بڑی تعداد میں میں نجی طور پر ایسے مسلمانوں کو جانتا ہوں جو کرشن مٹھ کے پاس رہتے ہیں اور وہاں پوری طرح امن ہے۔ اس کے بعد عدالت نے آج کیلئے سماعت ملتوی کردی۔ سماعت جمعرات کو بھی جاری رہے گی۔ اس سے قبل منگل کو سماعت کے دوران ریاستی سرکار نے ہائی کورٹ سے کہاتھا کہ تعلیمی اداروں پر حجاب پر پابندی صرف کلاسوں میں اور پڑھائی کے وقت کیلئے ہے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS