فیس بک پیج ’منگلورمسلم‘کے خلاف ایف آئی آر درج

    0
    https://www.opindia.com/

    نئی دہلی (ایجنسیاں) : توہین آمیز مواد پوسٹ کرنے کے الزام میں منگلورو پولیس نے ایک فیس بک پیج کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔ اس فیس بک پیج کا نام ’منگلور مسلم‘ ہے۔ ایف آئی آر کی جانکاری منگلورو کے پولیس کمشنر این ششی کمار نے دی۔ واضح رہے کہ کرناٹک کے تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کے خلاف مختلف عرضیوں پر سماعت جاری ہے۔
    دریں اثنا کرناٹک حجاب تنازع معاملے میں کنڑ اداکار اور کارکن چیتن کمار کو بنگلورو سٹی پولیس نے حال ہی میں گرفتار کیا ہے۔ چیتن پر الزام ہے کہ انہوں نے کرناٹک میں حجاب معاملے کی سماعت کرنے والے ہائی کورٹ کے ایک جج کے خلاف قابل اعتراض ٹوئٹ کردیاتھا۔ اداکار چیتن پر آئی پی سی کی دفعہ 505(2) اور 504 کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS