ادھے ٹھاکرے کے ساتھ 6 وزراء بھی لے سکتے ہیں حلف

0

نئی دہلی: مہاراشٹر میں حکومت سازی کے لیے تیاریاں شروع ہوچکی ہیں۔ کل ادھے ٹھاکرے کی تاج پوشی یقینی ہے۔حلف برداری تقریب کو لیکر مختلف قسم تیاریوں کی خبریں آرہی ہیں۔ 
حلف برداری سے قبل لیڈران کی ملاقاتوں کا بھی سلسلہ جاری ہے۔ خبروں کے مطابق کل ادھے ٹھاکرے کے ساتھ 6 دیگر وزراء بھی حلف لے سکتے ہیں۔
حلف برداری سے قبل آج ادھے ٹھاکرے شرد پوار سے وائی بی سینٹر میں ملاقات کرنے والے ہیں۔ دوسری جانب اجیت پوار کے تعلق سے بھی الگ الگ بیانات آرہے ہیں۔
سنجے راؤت کا اجیت پوار کو لیکر عجیب و غریب بیان آیا ہے ۔ انہوں نے کہاہے کہ اجیت پوار کو مناسب مقام دیا جائے گا کیوں کہ وہ بہت بڑا کام کرکے آئے ہیں۔
دوسری جانب نواب ملک نے کہا ہے کہ اجیت پوار نے شرد پوار سے ملاقات کی ہے اور اپنی غلطی کے لیے معافی بھی مانگی ہے۔ اور شرد پوار نے اجیت پوار کو معاف بھی کردیا ہے۔
وہیں اجیت پوار نے بھی صفائی پیش کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ میں پہلے بھی این سی پی کے ساتھ تھا اور ابھی بھی ہوں۔
کیا مجھے پارٹی سے نکالنے کی کوئی خبر آئی ہے۔
ان تمام بیانات کے ساتھ ساتھ راج بھون میں گورنر کوشیاری اور ادھے ٹھاکرے کی ملاقات ہوئی ہے۔ دونوں کے درمیان تقریباً 45منٹ تک گفتگو ہوئی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS