ہیمنت سورین نے دبئی سے مزدور کی لاش لانے کیلئے وزارت خارجہ سے مدد طلب کی

0

رانچی : جھارکھنڈکے وزیراعلیٰ ہیمنت سورین نے دبئی سے ریاست کے ایک مزدور کی لاش واپس لانے کیلئے وزارت خارجہ سے مدد طلب کی ہے ۔سورین نے مرکزی وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر سے ریاست کے بوکارو ضلع باشندہ محمد زاہد اختر کے جسد خاکی کو دبئی سے بوکارو لانے کیلئے مدد کی درخواست کی ہے ۔اس کے ساتھ ہی وزراعلیٰ نے ڈپٹی کمشنر بوکارو کو وزارت خارجہ سے رابطہ قائم کر تے ہوئے متاثرہ کنبہ کو ضروری امداد مہیا کرانے کی بھی ہدایت دی ہے ۔
اس سے قبل وزیراعلیٰ کو معلومات دی گئی کہ بوکارو ضلع کے مخدوم پور کے ایک مزدور کی لاک ڈاﺅن کے دوران دبئی میں اچانک موت ہوگئی ۔ لیکن اب تک ان کی جسد خاکی ان کے آبائی گھر نہیں پہنچ سکی ہے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS