ہاتھرس اجتماعی عصمت دری معاملہ:درج تمام ایف آئی آر سی بی آئی کے حوالے

0

لکھنؤ،ہاتھرس:اترپردیش حکومت نے ہاتھرس اجتماعی عصمت و قتل معاملے درج تمام ایف آئی آرکو بدھ کو سی بی آئی کے حوالے کردیا۔
آفیشیل ذرائع نے یہاں بتایا کہ اس ضمن میں درج تمام ایف آئی آر تفتیشی ایجنیسی سی بی آئی  کے حوالے کردیا گیا ہے۔ریاستی حکومت نے ہاتھرس معاملے کی جانچ کے لئے گذشتہ ہفتہ کو سی بی آئی جانچ کی سفارش کی تھی اور اس ضمن میں  فورا ایک لیٹروزرات داخلہ کو بھیجا تھا۔
تاہم سی بی آئی نے اس معاملے کو منگل کو اپنے کنٹرول میں اس وقت لیا جب  سپریم کورٹ میں اس کیس کی سماعت ہوئی اور یو پی حکومت نے یہ تجویز پیش کی کہ عدالت عظمی سی بی آئی جانچ کو مانیٹر کرسکتی  ہے ۔
لیکن وہیں دوسری جانب متاثرہ کنبے نے سی بی آئی جانچ کی مخالفت کی ہے عدالتی جانچ کا مطالبہ کیا ہے۔ساتھ ہی یوپی حکومت کے ذریعہ متاثرہ کنبے،ملزمین اور پولیس اہلکار کا نارکوٹیسٹ کرانے کی تجویز پر سخت احتجاج کیا ہے۔
وہیں اگرچہ سی بی آئی نے اس کیس کی جانچ کی ذمہ داری اپنے کنٹرول میں لے لی ہے باوجود اس کے اس ضمن میں اسپیشل انوسٹی گیشن(ایس آئی ٹی)جاری  ہے  اور حکومت نے اس کی میعاد میں 10دنوں کا مزید اضافہ کردیا ہے۔30ستمبر کو ایس آئی ٹی کی تشکیل کی گئی تھی اور اسے ایک ہفتے کے اندر اپنی رپورٹ سونپنے کو کہا گیا تھا۔
داخلہ سکریٹری بھگوان سوروپ کی قیادت والی ایس آئی ٹی ٹیم نے اپنی ابتدائی رپورٹ پیش کیا تھا جس  کی بنیاد پر حکومت نے پانچ پولیس اہلکار بشمول سپرنٹنڈنٹ آف پولیس(ایس پی)کو معطل کردیا تھا۔ٹیم نے موقع واردات کا دورہ کرنے کے ساتھ متاثرہ کنبے  ،پولیس اہلکار اور ملزمین کے فیملی کے بیان ریکارڈ کئے تھے۔ علی گڑھ جیل میں قید چاروں ملزمین سے بھی پوچھ گچھ کی تھی۔
وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ اس معاملے کا ٹرائل فاسٹ ٹریک کورٹ میں کرنے کی ہدایت پہلے ہی جاری کرچکے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS