حسینہ واجد کی نئی کابینہ میں 37 وزرا، 14 نئے چہرے شامل

0
حسینہ واجد کی نئی کابینہ میں 37 وزرا، 14 نئے چہرے شامل
حسینہ واجد کی نئی کابینہ میں 37 وزرا، 14 نئے چہرے شامل

ڈھاکہ (یو این آئی): بنگلہ دیش کی شیخ حسینہ حکومت کی کابینہ میں 37 وزراء کو شامل کیا گیا ہے، جن میں 14 نئے چہرے ہیں۔ کابینہ سکریٹری محبوب حسین نے یہاں ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ وزیر اعظم شیخ حسینہ کے ساتھ کابینہ میں 25 کابینی وزراء اور 11 وزرائے مملکت کو شامل کیا گیا ہے۔ محترمہ حسینہ نے اپنی نئی کابینہ میں 14 نئے چہروں کو جگہ دی ہے۔

حسین نے کہا کہ وزیراعظم اور ان کے ساتھی وزراء جمعرات کی شام سات بجے حلف لیں گے۔ نومنتخب کابینہ کے ارکان کی تقریب حلف برداری کے بعد وزراء کو قلمدان دیے جائیں گے۔
بنگلہ دیش کے صدر محمد شہاب الدین نے عوامی لیگ کی سربراہ شیخ حسینہ کو ملک کی نئی وزیر اعظم مقرر کر دیا ہے۔ یہ حسینہ کی بطور وزیر اعظم مسلسل چوتھی مدت ہے۔ صدر نے حسینہ کو نئی حکومت بنانے کی دعوت دی ہے۔

قبل ازیں، محترمہ حسینہ اور ان کی پارٹی کے منتخب ارکان پارلیمنٹ نے بدھ کو پارلیمنٹ کے ارکان کی حیثیت سے حلف لیا تھا۔

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ نے مہاراشٹر کے سابق وزیر نواب ملک کی عبوری ضمانت میں چھ ماہ کی توسیع کی

خیال ر ہے کہ عام انتخابات میں عوامی لیگ کی قیادت والے اتحاد نے پارلیمنٹ کی 298 نشستوں میں سے 225 نشستیں حاصل کی تھیں۔ ان میں سے صرف عوامی لیگ نے 222 نشستیں حاصل کی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS