جھولن کے الوداعی میچ میں پوری ٹیم ہوئی جذباتی

0

لندن (ایجنسیاں) : ہندوستانی خواتین ٹیم کی تجربہ کار بولر جھولن گوسوامی کے الوداعی میچ سے قبل ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور جذباتی ہوگئیں اور میدان میں ہی جھولن کو گلے لگا کر پھوٹ پھوٹ کر رونے لگیں۔ میچ سے قبل تیز گیند بازکو ان کے شاندار کیریئر کے لیے ہندوستانی ٹیم کی جانب سے ایک یادگار پیش کیا گیا۔ جھولن کے جانے پر پوری ٹیم جذباتی ہو گئی۔ اس جذباتی لمحے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔
Jhulan Goswami RETIREMENT: Indian pace legend gets GUARD of HONOUR from England players at Lord's - Watch Video
ہرمن پریت نے جھولن کی کپتانی کے دوران اپنا ڈیبیو کیا۔ ایسے میں جھولن کے جانے پر جذباتی ہونا لازم ہے۔ ساتھ ہی ہرمن پریت کو کئی مواقع پر یہ کہتے ہوئے دیکھا گیا ہے کہ وہ جھولن سے بہت کچھ سیکھ رہی ہیں۔جھولن کے جانے کا غم پوری ٹیم کے چہرے پر صاف نظر آرہا تھا۔ اس دوران تمام کھلاڑیوں نے جھولن کے ساتھ اپنی میٹھی یادیں شیئر کیں اور جھولن کو جذباتی الوداع کیا۔
Jhulan Goswami farewell match in photos as India beat England in a thriller - Photos News , Firstpostمیچ کے دوران جھولن بیٹنگ کے لیے باہر آئیں تو انگلینڈ کی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں نے تالیاں بجا کر ان کا استقبال کیا اور انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔ اس میچ میں جب ہندوستان 148 رنز پر 7 وکٹیں گنوا چکا تھا تو جھولن بیٹنگ کے لیے اتری لیکن پہلی ہی گیند پر انگلینڈ کی نوجوان آل راؤنڈر فرییا کیمپ نے جھولن آئوٹ کیا۔ اس کے بعد انہیں پویلین لوٹنا پڑا۔
ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان 18 ستمبر سے تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلی جا رہی ہے۔ہندوستان نے سیریز کے پہلے دو میچ جیت کر یہ سیریز جیت لی ہے۔ ویمنز ٹیم نے 23 سال بعد انگلینڈ کی ٹیم کو اپنی ہی سرزمین پر شکست کا مزہ چکھایا ہے۔ سیریز کا آخری میچ لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جا رہا ہے۔ یہ میچ جھولن کے کرکٹ کیریئر کا آخری میچ ہے۔ انہوں نے اس سیریز کے اختتام کے فوراً بعد تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا تھا۔
اس کے ساتھ ہی انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی عبوری چیف ایگزیکٹیو کلیئر کونر اور ہیڈ کوچ لیزا کیتھلی نے اس موقع پر جھولن کو ایک جرسی تحفے میں دی۔ یہ جرسی خاص ہے کیونکہ اس پر انگلینڈ کے کھلاڑیوں کے دستخط ہیں۔ اہم بات یہ ہے کہ سابق کپتان متھالی راج کی ریٹائرمنٹ کے بعد کرکٹ ٹیم میں پچھلی نسل سے ہندوستانی خاتون واحد جھولن تھیں۔
6 جنوری 2002 کو بین الاقوامی کرکٹ میں قدم رکھا۔ 19 سال پر محیط اپنے کیریئر میں جھولن نے 283 میچ کھیلے ہیں۔ ان کے نام 353 وکٹیں ہیں۔ون ڈے ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والی خاتون کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے ورلڈ کپ کے 34 میچوں میں 43 وکٹیں حاصل کیں۔ وہ ورلڈ کپ میں دو بار 4 وکٹیں لے چکی ہیں۔جھولن گوسوامی نے اپنے بین الاقوامی کیریئر میں 1,924 رنز بنائے ہیں۔ اس میں 3 نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔ ٹیسٹ میں 2 نصف سنچریاں بنی ہیں جبکہ ایک ون ڈے میں۔
وہ پہلے ہی ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ سے ریٹائر ہو چکی ہیں۔ انہوں نے 2018 میں ہندوستان کے لیے آخری ٹی ٹوئنٹی میچ اور اکتوبر 2021 میں آخری ٹیسٹ کھیلا۔
جھولن گوسوامی نے کہا ’’جب میں نے اپنے کیریئر کا آغاز 2002 میں کیا تھا، میں نے انگلینڈ کے خلاف اپنی پہلی سیریز کھیلی تھی، اور میں اپنی آخری سیریز انگلینڈ کے خلاف ختم کر رہی ہوں۔ اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہم سیریز میں2-0 سے آگے ہیں۔ یہ لمحے میں میرے لیے سب سے اہم چیز‘‘۔انہوں نے کہا کہ 20 سالہ کیریئر کے ہر لمحے میں بہت سارے جذبات آئے ہیں، بہت کوششیں کی گئی ہیں۔ لیکن 2017 کا ورلڈ کپ جہاں ہماری ٹیم واپس آئی اور لڑی ہم فائنل میں کھیل رہے تھے، لیکن میرے خیال جس طرح سے ہم نے اس ٹورنامنٹ کو کھیلا وہ کچھ مختلف تھا ، اور وہاں سے ہندوستان میں خواتین کی کرکٹ آہستہ آہستہ اور دھیرے دھیرے عروج پر پہنچ گئی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS