نئی دہلی (یواین آئی) اسٹار ہندوستانی خواتین بلے باز اور خواتین ٹی 20 کرکٹ ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور کورونا وائرس سے متاثر پائی گئی ہیں۔ کورونا کے ہلکے علامات محسوس ہونے کے بعد انہوں نے اپنا کورونا ٹسٹ کرایا تھا جس کی رپورٹ آج مثبت آئی ۔ہرمن پریت حال ہی میں جنوبی افریقہ کے خلاف لکھنؤ میں کھیلی گئی ون ڈے سیریز میں ٹیم انڈیا کا حصہ تھے حالانکہ چوٹ کی وجہ سے وہ اسکے بعد ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ٹیم میں شامل نہیں ہوسکے تھے اور ان کی غیرموجودگی میں ٹی 20 ٹیم کی کپتانی اسرتی مندھانا کو سونپی گئی تھی۔32 سالہ ہرمن پریت نے آج ٹویٹر پر بتایا کہ بدقسمتی سے میں کورونا سے متاثر ہوگئی ہوں۔ فی الحان میں نے انتظامیہ اور اپنے ڈاکٹروں کے ذریعہ بتائے گئے ضابطوں کے مطابق خود کو آئیسولیٹ کرلیا ہے ۔ ان سبھی لوگوں سے گزارش ہے کہ جو گزشتہ سات دن میں میرے رابطے میں آئے ہیں وہ اپنی حفاظت کے لئے کورونا ٹسٹ ضرور کرائیں۔ میری سبھی سے درخواست ہے کہ ماسک لگائیں اور محفوظ رہیں۔واضح رہے کہ ہندوستان میں گزشتہ تین ہفتوں میں کورونا وائرس کے معاملوں میں زبردست اضافہ ہوا ہے ۔
ہندوستان کے سابق تیزگیندباز عرفان پٹھان کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے ہیں۔ حال ہی میں رائے پور میں روڈسیفٹی کرکٹ سیریز کھیل کر لوٹنے کے بعد انہوں نے اپنا کورونا ٹسٹ کرایا تھا اور پیر کے روز ان کی کورونا رپورٹ مثبت آئی ۔
عرفان پٹھان نے کہا کہ انہیں کسی بھی طرح کی کوئی علامت نہیں ہے اور فی الحال انہوں نے خود کو ہوم آئیسولیشن میں رکھا ہے ۔ آئی پی ایل 2017 میں اپنے آخری میچ کے بعد گزشتہ تین سیشنوں کی نیلامی میں ان سولڈ رہنے کے بعد جنوری 2020 میں کرکٹ کے سبھی فارمیٹوں سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے عرفان حال ہی میں رائے پور میں روڈ سیفٹی کرکٹ سیریز میں انڈیا لیجنڈ ٹیم کی طرف سے کھیلے تھے ۔ عرفان کے علاوہ ان کے بڑے بھائی یوسف پٹھان ، کرکٹ کے عظیم سچن تیندولکر اور ایس بدری ناتھ نے بھی روڈسیفٹی سیریز ختم ہونے کے فوراً بعد کورونا متاثر ہونے کا انکشاف کیا تھا ، حالانکہ ان تینوں کرکٹروں نے کورونا وائرس کی ہلکی علامات کی بات بتائی تھی جبکہ عرفان نے انہیں کوئی علامات نہ ہونے کے بارے میں بتایا ہے ۔ واضح رہے کہ ہندوستان، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز ، بنگلہ دیش ، جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے سابق کرکٹروں کی ٹیم کے بیچ ہوئی روڈسیفٹی کرکٹ سیریز میں مداحوں کی موجودگی کی اجازت دی گئی تھی۔
سابق ہندوستانی بلے باز ایس بدری ناتھ کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں اور انہوں نے خود کو اپنے گھر میں آئیسولیٹ کرلیا ہے ۔ بدری ناتھ حال ہی میں چھتیس گڑھ کے رائے پور میں ہوئی روڈ سیفٹی ورلڈ سیریز کا حصہ تھے ۔ انہوں نے پیر کے روز ٹویٹر پر خود یہ معلومات شیئر کرتے ہوئے کہا ،’’میں خود سبھی احتیاط برتتے ہوئے مستقل طور پر اپنی ٹیسٹنگ کروارہا تھا لیکن میں ہلکی علامات کے ساتھ کورونا کے لئے مثبت پایا گیا ہوں۔ میں ایسے وقت میں کورونا سے متعلق سبھی ضابطوں کا مستقل طور سے عمل کروں گا اور ساتھ ہی اپنے نجی ڈاکٹروں کی صلاح پر خود کو آئیسولیٹ کرکے رہوں گا ‘‘۔
ہرمن پریت کور ،عرفان پٹھان کورونا وائرس سے متاثر
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS