Image:YouTube

2شفٹوں میں کھلے گا چڑیا گھر ،صبح 8سے12بجے ، دو پہر 1سے شام 5بجے تک
نئی دہلی (ایس این بی): 11مہینے 17دنوں بعد دہلی کے چڑیا گھر کے جانور اور سیاح ایک دوسرے کا دیدار کرسکیں گے۔جی ہاں! چڑیا گھر انتظامیہ نے یکم اپریل سے دہلی چڑیا گھر کے دروازے سیاحوں کے لئے کھولنے کا فیصلہ لیا ہے لیکن کورونا کے مد نظر چڑیا گھر کو دو شفٹوں میں کھولا جائے گا۔پہلی شفٹ صبح 8سے12بجے اور دوسری 1بجے سے 5بجے تک ہوگی ۔چڑیا گھر کھولنے کے لئے سیاحوں کو آن لائن ٹکٹ بک کرانی ہوگی ۔ٹکٹ کی قیمت میں بھی سیدھے 100فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے۔ پچھلے سال کورونا کی وجہ سے لاک ڈائون لگنے سے پہلے ہی چڑیا گھر کے دروازے سیاحوں کے لئے بند ہوگئے تھے۔اطلاع کے مطابق پچھلے سال 17مارچ کو ہی چڑیا گھر کو بند کردیا گیا تھا ،اس کے بعد مرکزی سرکار نے ملک بھر میں کورونا کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے لاک ڈائون لگایا تھا۔رواں سال کی شروعات میں اندازہ کیا جارہا تھا کہ چڑیا گھر سیاحوں کے لئے کھولا جائے گا ،تبھی ورلڈ فلو کے معاملے سامنے آنے کے بعد چڑیا گھر کھولنے کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا ۔ چڑیا گھر کے ڈائریکٹر رمیش کمار پانڈے نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ یکم اپریل سے چڑیا گھر کے دروازے کھولنے کا منصوبہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ کورونا کے مدنظر چڑیا گھر کو 2شفٹوں میں کھولا جائے گا۔ اس دوران سیاحوں کو کورونا پروٹوکال کا عمل کرنا ہوگا۔ٹکٹ آن لائن خریدنا ہوگا ۔ٹکٹ کی قیمت بالغوں کے لئے 80روپے اور بچوں5 سے 12سال کے لئے 40روپے ہوگی ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS