نئی دہلی: فلسطین اور حماس کے درمیان جاری جنگ کے بیچ حماس گروپ نے انسٹنٹ میسجنگ ایپ ٹیلی گرام کے ایک چینل پر اپنے قید میں موجود بچوں کی دیکھ بھال کی ویڈیو شیئر کی ہے، ایسی کچھ خبریں بھی وائرل ہوئی تھیں کہ حماس، قید میں موجود بچوں
حماس نے اسرائیلی بچوں کی دیکھ بھال کرنے والے اپنے جنگجوؤں کی ایک ویڈیو جاری کی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جنگجو کس طرح بچوں کا خیال رکھ رہے ہیں اور ایک طرف اسرائیل ہے جو معصوم بچوں کا بمباری کے ذریعےقتل عام کر رہا ہے #Israel #FreeGaza #IsraelPalestineConflict #طوفان_الأقصى… pic.twitter.com/Fz6B1ZyKj0
— Public Pulse | عوام کی آواز (@PublicPulse01) October 14, 2023
کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کر رہا ہے، حماس کی جانب سے جاری کر دہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہے۔
غزہ کی پٹی میں مقیم مسلح گروپ جس نے ہفتے کے روز اسرائیل پر حملہ کیا تھا اور تقریباً 150 افراد کو یرغمال بنا لیا ہے، ویڈیو سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ بچوں کے ساتھ اچھا سلوک کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: رائٹرز نے اسرائیلی سرحد کے قریب اپنے صحافی عصام عبداللہ کی ہلاکت کی تصدیق کی
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حماس کا ایک نوجوان ایک شیر خوار بچے کو گود میں لے کر اسے ہنسا رہے ہیں۔ ویڈیو کے آخر میں، حماس کا ایک کارکن پانی کا پیالہ پیش کرتے ہوئے ایک بچے سے “بسم اللہ” کہنے کو کہہ رہا ہے۔ بچہ یہ کہتا ہے، اور کپ لے لیتا ہے۔