حماس نے 13 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کردیا

0
حماس نے 13 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کردیا۔۔۔۔۔۔ تصویر: بشکریہ جیو نیوز پاکستان
حماس نے 13 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کردیا۔۔۔۔۔۔ تصویر: بشکریہ جیو نیوز پاکستان

مقبوضہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے 13 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کردیا۔ مقبوضہ فلسطین کے محصور علاقے غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت 4 روزہ جنگ بندی کا آج باقاعدہ آغاز ہوگیا۔

عارضی جنگ بندی کا آغاز مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بجے ہوا ہے جو اگلے 4 روز یعنی منگل کی صبح 7 بجے تک جاری رہے گا۔ جنگ بندی کے دوران اسرائیل حماس معاہدے کے تحت قیدیوں کا تبادلہ کیا جانا ہے۔

حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے 13 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کردیا اور انہیں  ریڈ کراس کے حوالے  کیا جس کے بعد ریڈکراس نے یرغمالیوں کو مصر کے حوالے کردیا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق سکیورٹی اہلکار نے بھی حماس کی جانب سے 13 یرغمالیوں کی رہائی کی تصدیق کی ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق یرغمالیوں کو رفح سرحدی کراسنگ لایا جارہا ہے جس کے کیلئے ہیلی کاپٹر روانہ کردیے گئے ہیں، یرغمالیوں کو بذریعہ ہیلی کاپٹر مقبوضہ تل ابیب کے مضافات میں قائم شنائیڈر اسپتال منتقل کیا  جائے گا۔

مزید پڑھیں: حلال کھانے کا اسٹال لگانیوالے کو ہراساں کرنے پر امریکی محکمہ خارجہ کا سابق عہدیدار گرفتار

حماس کی جانب سے اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے بعد اب قابض فوج بھی 39 فلسطینی قیدی خواتین اور بچوں کو رہا کریں گے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS