چھتیس گڑھ کے نصف شہری شہریت ثابت کرنے کے قابل نہیں: بھوپیش بگھیل

    0

    چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل نے کہا ہے کہ اگراین آر سی پر عمل درآمد کیا گیا تو، ان کی ریاست میں نصف سے زیادہ آبادی اپنی شہریت ثابت نہیں کرسکے گی، کیونکہ ان کے پاس نہ تو زمین ہے اور نہ ہی زمین کا ریکارڈ ہے۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ چھتیس گڑھ کے آدھے افراد کے پاس اپنی شہریت ثابت کرنے کے لئے کوئی دستاویزات نہیں ہیں، کیونکہ ان کے اجداد مختلف دیہات یا ریاستوں میں ہجرت کر گئے تھے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ مہاتما گاندھی نے جس طرح سے 1906 میں افریقہ میں انگریزوں کی شناخت والی اسکیم کی مخالفت کی تھی ،اسی طرح یہ این آر سی کی کے مخالفت کریں گے۔
     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS